قومی

Kolkata Rape and Murder Case: ممتا بنرجی نے کیا مارچ، ملزمین کو پھانسی دیئے جانے کا مطالبہ، بی جے پی پرلگائے سنگین الزام

Doctor Rape and Murder Case: مغربی بنگال کے آرجی کار میڈیکل کالج میں جونیئرڈاکٹر کی آبروریزی کے بعد قتل کے معاملے میں جم کر سیاست ہو رہی ہے۔ اسی درمیان وزیراعلیٰ ممتا بنرجی آج خود سڑک پر اتریں اور احتجاج کیا۔ اس دوران انہوں نے ملزمین کو پھانسی دیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی پر جم کر تنقید کی۔

اسپتال میں ہوئے تشدد میں بی جے پی کا ہاتھ: ممتا بنرجی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اسپتال میں ہوئے تشدد کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں کئے گئے تھوڑپھوڑکے پیچھے بی جے پی کے غنڈوں کا ہاتھ ہے۔ احتجاج کے دوران بی جے پی کے کارکنان بھی سامنے آگئے۔ جن سے پولیس کی جھڑپ بھی ہوئی۔

ملزمین کو پھانسی دیئے جانے کا مطالبہ

ممتا بنرجی نے ملزمین کو پھانسی دیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ اوراراکین اسمبلی کا ایک ہی موقف ہے۔ ان کا ایک ہی نعرہ ہے، قصورواروں کو سزا دی جائے۔ صرف سزا نہیں پھانسی دینی چاہئے۔ ہم جلد ازجلد انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا، ”مجھے معلوم ہے کہ آرجی کار میں جاکر سی پی ایم اور بی جے پی نے توڑپھوڑ کی۔ یہ لوگ نصف شب (آدھی رات) اسپتال پہنچے۔ جو ویڈیو میں بھی دکھائی دے رہا ہے کہ سی پی ایم نے DYFI  کا جھنڈا لیا ہے اور بی جے پی نے قومی پرچم اٹھا رکھا ہے۔

واضح رہے کہ کولکاتا کے آرجی کاراسپتال میں ہوئی تھوڑ پھوڑ، آگ زنی اور تشدد کے معاملے میں پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 6 لوگوں کو گرفتارکیا ہے۔ پولیس ان سبھی ملزمین سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ملزمین کی تلاش میں پولیس چھاپہ ماری کررہی ہے۔

 بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

13 minutes ago