وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز اپنے دورۂ آسام کے دوران ریاست کو کئی بڑی سوغاتیں دینے جا رہے ہیں۔ آسام پہنچنے پر وزیرِاعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا، “ماں کاماکھیا اور مہاپرش شریمنت شنکردیو کی مقدس دھرتی پر وزیراعظم نریندر مودی کا دل کی گہرائیوں سے استقبال ہے۔ آسام اُن تاریخی پروجیکٹس کے افتتاح کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے جو ہماری ریاست میں کنیکٹیویٹی، ٹیکنالوجی اور ترقی کو نئی رفتار دیں گے۔”وزیرِاعلیٰ نے ‘ایکس’ پر کچھ تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں گوہاٹی میں تیار ہونے والے کمار بھاسکر ورما سیٹو کی جھلکیاں شامل ہیں۔
ایمرجنسی لینڈنگ فیسلٹی کیا ہے؟
یہ ایمرجنسی لینڈنگ فیسلٹی شمال مشرقی بھارت میں اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہے۔ اسے بھارتی فضائیہ کے تعاون سے ہنگامی حالات میں فوجی اور شہری طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن اور تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ سہولت قدرتی آفات یا اسٹریٹجک ضروریات کے دوران امدادی اور بچاؤ کارروائیوں کی فوری تعیناتی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ دوہرے استعمال کے انفراسٹرکچر کے طور پر تیار کی گئی یہ ELF 40 ٹن تک کے لڑاکا طیاروں اور 74 ٹن تک کے زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن والے ٹرانسپورٹ طیاروں کی آپریشنل صلاحیت رکھتی ہے۔
وزیر اعظم دوپہر تقریباً ایک بجے گوہاٹی پہنچیں گے
اس کے بعد وزیر اعظم دوپہر تقریباً ایک بجے گوہاٹی پہنچیں گے، جہاں وہ دریائے برہم پتر پر تقریباً 3,030 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ کمار بھاسکر ورما سیٹو کا افتتاح کریں گے۔ بعد ازاں دوپہر تقریباً 1:30 بجے وہ گوہاٹی کے لاچت گھاٹ پر 5,450 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے دیگر کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعلیٰ نے اسپتالوں کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور بہتر علاج فراہم…
سابق شوہر کرونگ اونلر کی جانب سے دائر فوجداری ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت…
بھارت اے نے نیپال کو 306 رنز سے عبرتناک شکست دی، پوری ٹیم 11.3 اوور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں منعقدہ پہلے ایس سی او تہذیبی مکالمہ فورم…
تین روزہ کانفرنس میں ملک و بیرون ملک کے نوجوان محققین، سائنس دانوں اور طبی…
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گھر کے مرکزی دروازے کے قریب آگ کے شعلے…