قومی

Weather Update Today: پہاڑی ریاستوں میں موسلا دھار بارش سے تباہی ،اورنج الرٹ جاری

Weather Update Today:ملک کے کئی حصوں میں لوگوں کو سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے چند دنوں تک قومی راجدھانی سمیت کئی ریاستوں میں بارش کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ڈی نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ مانسون اگلے دو دنوں میں پورے ملک میں پہنچ جائے گا۔

دہلی میں بھی پچھلے کچھ دنوں سے بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ نہیں ہوا۔ قومی راجدھانی میں محکمہ موسمیات نے 3 جولائی تک  تیز ہوا کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری اور کم سے کم 26 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ اتر پردیش میں مانسون کے  کے بعد بھی بارش کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ محکمہ کے مطابق ریاست میں یہ 30 جون تک جاری رہے گا۔

آسام کے کئی اضلاع  میں خوفناک سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ پہاڑی ریاستوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ سڑکیں اور شاہراہیں بند ہونے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا

اتراکھنڈ میں، بدھ 28 جون کے لیے محکمہ موسمیات نے کچھ علاقوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ ان علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مشرقی راجستھان، گجرات، کونکن، گوا، کیرالہ میں  بہت زیادہ بارش کی توقع ہے۔ مدھیہ پردیش اور ودربھ میں الگ تھلگ مقامات پر انتہائی تیز بارش ہوسکتی ہے۔ اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، جھارکھنڈ میں بارش کا امکان ہے۔

موسلادھار بارش

مانسون نے مہاراشٹر میں بھی دستک دی ہے۔ جس کی وجہ سے تیز بارش ہو رہی ہے۔ آئی ایم ڈی نے تھانے، رائے گڑھ، رتناگیری، ناسک، پونے اور ستارہ کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ ہماچل پردیش میں تباہی کی طرح بارش ہو رہی ہے۔ ریاست میں دریائے ستلج کے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جس کی وجہ سے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

58 minutes ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

1 hour ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

2 hours ago