قومی

Cloudburst in Dharali, Uttarkashi: اترکاشی کے دھرالی میں بادل پھٹا، 4 افراد ہلاک، 50 لاپتہ، پہاڑوں سے آنے والے ملبے نے گھروں کو پوری طرح برباد کردیا، ویڈیوز میں دکھا تباہی کا خوفناک منظر

اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع کے دھرالی گاؤں میں منگل کے روز بادل پھٹنے کے باعث بڑا حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں کم از کم چار افراد کی موت ہو چکی ہے، جبکہ تقریباً پچاس افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ پہاڑوں سے آنے والے شدید پانی اور ملبے نے ندی کنارے بسے کئی گھروں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

گنگوتری دھام کے نزدیک واقع علاقے میں خطرناک صورتحال

یہ واقعہ گنگوتری دھام اور مکھوا کے قریب واقع دھرالی گاؤں میں پیش آیا۔ بادل پھٹنے کے بعد نالا اچانک خطرناک حد تک اُبل پڑا، جس سے نچلے علاقوں میں زبردست تباہی ہوئی۔ ضلع مجسٹریٹ پرشانت آریہ کے مطابق، اب تک چار افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے اور بہت سے لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔

 

بارش کا سلسلہ جاری، مزید خطرے کا خدشہ

علاقے میں مسلسل بارش جاری ہے جس کے سبب مزید بادل پھٹنے کے خطرے کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ نالے کے پانی اور ملبے کے تیز بہاؤ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ متعدد مکانات ملبے میں دب چکے ہیں اور کئی افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو آپریشن جاری، سی ایم دھامی اور وزیر داخلہ سرگرم

ضلع انتظامیہ، پولیس، ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف، آرمی اور دیگر ادارے جائے وقوعہ پر راحت اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یہ واقعہ نہایت دردناک ہے۔ تمام ایجنسیاں جنگی سطح پر امدادی کام میں مصروف ہیں۔” مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ سے بات کر کے مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ این ڈی آر ایف اور آئی ٹی بی پی کی ٹیمیں پہلے ہی موقع پر روانہ کی جا چکی ہیں۔

لوگوں کو الرٹ رہنے کی اپیل، گنگوتری سے رابطہ منقطع

انتظامیہ نے عوام سے ندی کے کنارے نہ جانے کی اپیل کی ہے اور تمام لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نالے کے طغیانی نے دھرالی بازار اور گھروں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ بادل پھٹنے کے باعث گنگوتری دھام کا ضلع ہیڈکوارٹر سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ ایک بار پھر پہاڑی ریاستوں میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور بادل پھٹنے جیسے خطرات کی سنگینی اور فطرت سے چھیڑ چھاڑ کے نتائج کو ظاہر کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

5 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

7 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

7 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

8 hours ago