قومی

CJI inaugurates new court complex in Ratnagiri: چیف جسٹس بی آر گوئی نے رتناگری میں نئے عدالت کمپلیکس کا کیا افتتاح، ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے کی بھی ہوئی نقاب کشائی

 

رتناگری (مہاراشٹر): بھارت کے چیف جسٹس بھوشن رام کرشن گوئی نے مہاراشٹر کے ساحلی ضلع رتناگیری کے منڈنگڑمیں نئے کورٹ کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس، نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے، بامبے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس چندرشیکھر، ریاستی وزیر ادے سامنت، جسٹس مادھو جامدار، سینئرججوں اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے اور ان کی زندگی کے اہم لمحات کو ظاہر کرنے والی دیواری تصویروں (Murals) کی نقاب کشائی بھی چیف جسٹس گوئی نے کی۔

دیہی انصاف کے فروغ کی سمت میں قدم

نیا کورٹ کمپلیکس مہاراشٹر کے دیہی علاقوں میں انصاف کی آسان رسائی کے لیے ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔ اس میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ عدالتیں، ڈیجیٹل سہولیات اور بڑھتی ہوئی عدالتی ضروریات کے مطابق بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا گیا ہے۔ اپنے خطاب میں چیف جسٹس گوئی نے کہا: ’’یہ ملک جنگ اور امن دونوں میں متحد رہا ہے۔ ہم نے ایمرجنسی کا زمانہ دیکھا، مگر ملک مضبوط رہا۔ یہ سب ڈاکٹر امبیڈکر کے دستور کی بدولت ممکن ہوا۔‘‘ انہوں نے عدالتی نظام کے استحکام کے لیے اختیارات کی تقسیم کے باوجود انتظامیہ کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

ریاستی حکومت کا شکریہ

چیف جسٹس گوئی نے کہا کہ منڈنگڑ عدالت کمپلیکس کا صرف دو سال میں مکمل ہونا ریاستی حکومت کی مؤثر کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا ’’یہ صرف ایک عمارت نہیں بلکہ عدالتی خواب کی تعبیر ہے، جو انصاف کی فراہمی کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔‘‘ انہوں نے ناندیڑ، ناگپور، کولہاپور اور دریاپور میں نئے کورٹ کمپلیکس کے قیام پر بھی اطمینان ظاہر کیا۔

ڈاکٹر امبیڈکر کی وراثت کو خراج

منڈنگڑ کا خصوصی تعلق ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے آبائی گاؤں امبڈوے سے ہے۔ چیف جسٹس گوئی نے کہا کہ یہ عدالت کمپلیکس ڈاکٹر امبیڈکر کے اس وژن کو حقیقت میں بدلتا ہے جس میں حاشیے پر رہنے والے طبقات کو انصاف اور مساوات کی ضمانت دی گئی تھی۔

عوامی جوش و امید

اس موقع پر وکلاء سرکاری عہدیداروں، شہری تنظیموں اور مقامی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سبھی نے اسے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا جو آئندہ نسلوں کے لیے انصاف اور مساوات کی علامت بنے گا۔ یہ نیا کورٹ کمپلیکس نہ صرف رتناگری اور مضافاتی علاقوں میں انصاف کی فراہمی کو تیز کرے گا بلکہ ڈاکٹر امبیڈکر کے آئینی نظریات کو زندہ رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

World Mental Health Day: عالمی یومِ ذہنی صحت، دنیا میں ہر 7 میں سے 1 شخص ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، کئی ممالک کمیونٹی کی سطح پر ذہنی صحت کی خدمات…

6 minutes ago

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

11 hours ago