مرکزی وزیر چراغ پاسوان
پٹنہ: بہار میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس حوالے سے سیاسی جماعتیں متحرک ہو گئی ہیں اور انتخابی مہم میں پوری طاقت لگا دی ہے۔ اس دوران مرکزی وزیر چراغ پاسوان کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔
چراغ پاسوان کو ملی بم سے اڑانے کی دھمکی
لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے صدر اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ اس کے بعد مرکزی وزیر نے محکمہ پولیس کے سینئر افسران کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
بالی ووڈ اداکار بھی رہ چکے ہیں چراغ پاسوان
چراغ پاسوان نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں حاجی پور سیٹ سے بمپر جیت حاصل کی۔ وہ فی الحال وزیر اعظم مودی کی کابینہ میں وزیر ہیں۔ فعال سیاست میں آنے سے پہلے چراغ بالی ووڈ اداکار بھی رہ چکے ہیں۔ سنیما کی دنیا میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے چراغ پاسوان اس وقت اپنے والد رام ولاس پاسوان کی سیاسی وراثت کو سنبھال رہے ہیں۔
’’بہار کی تمام 243 سیٹوں پر لڑوں گا الیکشن‘‘
اس سے پہلے چراغ پاسوان نے چھپرا میں منعقد ’نو سنکلپ مہاسبھا‘ سے خطاب کرتے ہوئے بہار کی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب وہ بہار آتے ہیں اور الیکشن لڑنے کی بات کرتے ہیں تو کئی لوگ پریشان ہو جاتے ہیں۔ ان سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ کتنی سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے۔ ایسے میں آج میں اعلان کرتا ہوں کہ میں بہار کی تمام 243 سیٹوں پر الیکشن لڑوں گا۔
بہار آنے سے روکنے کی ہو رہی ہے سازش
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ این ڈی اے کا حصہ رہیں گے اور چراغ پاسوان ہر سیٹ پر مقابلہ کریں گے۔ کسی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ انہیں بہار آنے سے روکنے کی سازش رچی جارہی ہے، لیکن وہ کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
میں الیکشن لڑوں گا بہاریوں کے لیے…
انہوں نے کہا تھا کہ آج سارن کی اس پاک سرزمین سے میں آپ سب کے سامنے یہ کہہ رہا ہوں کہ ہاں میں الیکشن لڑوں گا۔ میں الیکشن لڑوں گا بہاریوں کے لیے، اپنے بھائیوں کے لیے، اپنی ماؤں کے لیے، اپنی بہنوں کے لیے اور بہار میں ایک ایسا نظام تیار کریں گے، ایسا بہار بنائیں گے، جو صحیح معنوں میں ریاست کو ترقی کی راہ پر آگے لے جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…
وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…
ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…
یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…
وزیراعظم مودی کے نام لکھے گئے خط میں ماہر تعلیم اور ممتاز دانشور پروفیسر اخترالواسع…