قومی

BJP accepts resignation of MLA T Raja Singh: ایم ایل اے ٹی راجا سنگھ کا استعفیٰ بی جے پی نے کیا منظور، تلنگانہ کے گوش محل کی کرتے ہیں نمائندگی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے تلنگانہ کے گوش محل سے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے 30 جون 2025 کوتلنگانہ بی جے پی صدرکے طورپراین رام چندرراؤکی تقرری کے خلاف احتجاج میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ اپنے استعفیٰ میں سنگھ نے پارٹی قیادت پرکارکنوں کونظراندازکرنے اورغلط قیادت کا انتخاب کرنے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے ریاستی صدرکے انتخاب کے سلسلے میں پارٹی کی حکمت عملی سے اختلاف کیا تھا۔ اب بھارتیہ جنتا پارٹی نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔

ٹی راجا سنگھ 2014 سے ہیں ایم ایل اے

ٹی راجہ سنگھ جنہیں ‘ٹائیگرراجہ سنگھ’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، تلنگانہ کے گوش محل اسمبلی حلقہ سے مسلسل ایم ایل اے منتخب ہوتے رہے ہیں۔ ٹی راجہ سنگھ نے 2014، 2018 اور2023 کے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں گوش محل سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ خاص طور پر2018 میں، جب بی جے پی کے زیادہ ترامیدوارہارگئے تھے، تب بھی انہوں نے اپنی سیٹ برقراررکھی۔ یہ سیٹ ہندواکثریتی ہے اورحیدرآباد کی لوک سبھا سیٹ کے تحت آتی ہے، جہاں اے آئی ایم آئی ایم لیڈراسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ ان کی جیت میں ہندو ووٹوں کا پولرائزیشن اہم رہا ہے۔

ٹی راجہ سنگھ کی شدت پسند ہندو لیڈرکی شبیہ

ٹی راجہ سنگھ ایک شدت پسند ہندتوا لیڈر کے طورپرجانے جاتے ہیں۔ وہ گئورکشا (گائے کے تحفظ) اورہندتوا کی نمائندگی کرتے ہوئے اشتعال انگیزتقاریرکرتے رہتے ہیں۔ وہ بجرنگ دل اورشری رام یوا سینا جیسی ہندوتوا تنظیموں سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ راجہ سنگھ اپنی اشتعال انگیزاورمتنازعہ بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں۔ چند سال قبل انہیں پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ایسے ہی متنازعہ ریمارکس پرگرفتاربھی کیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد بی جے پی نے انہیں معطل کردیا تھا، لیکن 2023 کے انتخابات سے پہلے ان کی معطلی منسوخ کردی گئی۔ ٹی راجہ سنگھ کے خلاف کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں، جن میں سے کچھ فرقہ وارانہ جرائم سے متعلق ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

12 minutes ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

31 minutes ago

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

2 hours ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

2 hours ago