فلم اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو چندی گڑھ کے ہوائی اڈے پر تھپڑ مارنے کے معاملہ ابھی بھی موضوع گفتگو ہے۔ ادھر پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے بھی ا س معاملہ اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ کنگنا رناوت کو مبینہ طور پر تھپڑ مارنے والی سی آئی ایس ایف خاتون کانسٹیبل در اصل بی جے پی کی نو منتخب رکن پارلیمنٹ کی جانب سے کسان تحریک کے دوران دیئے گئے بیانوں سے بر ہم ہوسکتی ہیں۔
وزیراعلی بھگونت مان نے بھی کنگنا رناوت کو دہشت گردی سے متعلق ان کے تبصروں کو لے کرتنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات نہیں ہونا چاہیے تھا۔ در اصل گزشتہ ہفتے چندی گڑھ ہوائی اڈے پر سی آئی ایس ایف کی خاتون کانسٹیبل کلویندر کورکے ذریعہ کنگنا کو مبینہ طور پر تھپڑ مارے جانے پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا یہ پہلا ردعمل تھا۔
سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کے دل میں غصہ تھا – بھگونت مان
پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے کہا، “کلویندر کور بظاہر کسانوں کے احتجاج پر کنگنا کے موقف سے ناراض تھیں۔ تھپڑ مارنے کے واقعے پر سوال کے جواب میں مان نے کہا کہ سی آئی ایس ایف خاتون کانسٹیبل غصے میں تھیں۔ کنگنا نے پہلے بھی کسانوں کے تحریک سے متعلق ایسی بات کہی تھی۔ کنگنا کے اسی بیانوں کو لے کر خاتون سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کے دل میں کہیں نہ کہیں غصہ تھا ، وہ برہم تھیں۔
سی ایم نے کنگنا کو دہشت گردی پر ان کے تبصرے پر نشانہ بنایا
وزیراعلی مان نے مزید کہا کہ ’چاہے کوئی فلمی اداکار ہو یا رکن پارلیمنٹ، کسی کی جانب سے یہ کہنا غلط ہے کہ پنجاب دہشت گرد ریاست ہے اور ریاست میں دہشت گردی ہے۔ ہر معاملے پر یہ کہنا ہے کہ وہ دہشت گرد ہے اور عیلحیدگی پسند ہے یہ نامناسب ہے، کسان احتجاج کریں تو انہیں دہشت گرد کہا جاتا ہے۔ یہ غلط ہے.”
کنگنا رناوت پر چندی گڑھ ایئرپورٹ پر حملہ کیا گیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ ہفتے کے واقعے کے چند گھنٹے بعد کنگنا رناوت نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی چیکنگ کے دوران کانسٹیبل نے ان کے چہرے پر حملہ کیا اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ ان پر یہ حملہ لوک سبھا کے لیے منتخب ہونے کے صرف دو دن بعد ہوا۔ کنگنا رناوت نے منڈی، ہماچل پردیش سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی ہے۔ کنگنا نے پہلے بیان دیا تھا کہ کسان دہلی میں احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ انہیں 100 یا 200 روپے ادا کیے جاتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو…
ہندوستان کی کافی بنیادی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے امیر مغربی اور مشرقی گھاٹوں میں…
ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور…
حکومت نے رواں مالی سال اپریل تا ستمبر کے دوران چھ شعبوں بشمول الیکٹرانکس اور…
2015 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں، عام آدمی پارٹی کے عاصم احمد خان نے مٹیا…
نیتی آیوگ کی سفارشات کی بنیاد پر، یوگی حکومت وارانسی اور پریاگ راج کو جوڑنے…