قومی

Tamil Nadu Voter List News: تمل ناڈو میں 6.5 لاکھ مہاجر مزدور ووٹر لسٹ میں شامل، چدمبرم ہوئے برہم، الیکشن کمیشن پر لگائے سنگین الزامات

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے الیکشن کمیشن پر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے بہار اور تمل ناڈو کے درمیان ووٹر لسٹ سے متعلق پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

’’ایس آئی آر کا عمل اب اور بھی پراسرار‘‘

چدمبرم نے لکھا، ’’اسپیشل انٹینسیو ریویژن  (SIR) کا عمل اب اور بھی پراسرار ہوتا جا رہا ہے۔ ایک طرف، بہار میں 65 لاکھ ووٹرز کو ووٹر لسٹ سے خارج کیے جانے کا خطرہ ہے، وہیں تمل ناڈو میں 6.5 لاکھ نئے لوگوں کو بطور ووٹر شامل کرنا انتہائی تشویشناک اور واضح طور پر غیر قانونی ہے۔‘‘

تمل ناڈو کے لوگوں کے جمہوری حقوق میں مداخلت

انہوں نے الزام لگایا کہ ان لوگوں کو مستقل طور پر نقل مکانی کرنے والا بتایا جا رہا ہے جو نہ صرف مہاجر مزدوروں کی توہین ہے بلکہ تمل ناڈو کے لوگوں کے جمہوری حقوق میں بھی براہ راست مداخلت ہے۔

’’تمل ناڈو کا رہائشی کیسے مانا جا سکتا ہے‘‘

کانگریس لیڈر نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک مہاجر مزدور بہار (یا اپنی آبائی ریاست) واپس آ کر اسمبلی انتخابات میں ووٹ کیوں نہیں ڈال سکتا، جب عام طور پر چھٹھ پوجا جیسے تہواروں پر وہ گھر لوٹتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ ہونے کے لیے، کسی شخص کے پاس ایک مقررہ اور قانونی مستقل رہائش ہونا چاہئے اگر مہاجر مزدور کا خاندان بہار میں رہتا ہے اور اس کا مستقل گھر وہیں ہے، تو اسے تمل ناڈو کا مستقل رہائشی کیسے مانا جا سکتا ہے؟‘‘

انتخابی پیٹرن کو تبدیل کرنے کی کوشش

اسے الیکشن کمیشن کے ذریعہ اقتدار کا صریح غلط استعمال قرار دیتے ہوئے چدمبرم نے الزام لگایا کہ کمیشن ریاستوں کے انتخابی کردار اور پیٹرن کو زبردستی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقتدار کا سنگین غلط استعمال ہے اور اسے سیاسی اور قانونی سطح پر چیلنج کیا جانا چاہئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

7 minutes ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

1 hour ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

1 hour ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

2 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

2 hours ago