سیاست

Uttar Pradesh, Gonda Accident: گونڈا میں درد ناک حادثہ، نہر میں گاڑی گرنے سے 11 افراد جاں بحق، درشن کے لیے جا رہے تھے

اتوار کو اتر پردیش کے ضلع گونڈا میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک بولیرو گاڑی جو مندر کے درشن کے لیے جا رہی تھی، نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گاڑی میں ضرورت سے زیادہ لوگ سوار تھے۔ یہ واقعہ اِٹِیاتھوک علاقے میں پیش آیا۔ پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ رہے ہیں۔

یہ حادثہ اٹیاتھوک تھانہ کے تحت رہتا بیلوا بہوتا گاؤں کے قریب نہر میں پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ موٹی گنج تھانہ کے سیہا گاؤں کے رہائشی پرهلاد گپتا اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ پرتھوی ناتھ مندر کے درشن کے لیے بولیرو میں سوار ہو کر جا رہے تھے۔ جب ان کی گاڑی پارا سرائے-علاؤل دیوریا روڈ پر رہرا گاؤں کے نزدیک سریو نہر کے پل کے پاس پہنچی تو وہ بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔

پولیس اور انتظامیہ کی کارروائی
حادثے کی اطلاع ملتے ہی اٹیاتھوک تھانہ پولیس، این ڈی آر ایف، اور مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو کے کام میں تیزی لانے کے لیے کرین اور دیگر آلات کا استعمال کیا گیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیق میں تیز رفتاری اور سڑک کی خراب حالت کو حادثے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

علاقے میں سوگ کی لہر
واضح رہے کہ پرتھوی ناتھ مندر ضلع گونڈہ کے کرنیل گنج علاقے میں واقع ہے اور یہ ایشیا کے سب سے بڑے شِو لِنگوں میں سے ایک کے لیے مشہور ہے۔ ساون کے مہینے میں یہاں بڑی تعداد میں عقیدت مند درشن کے لیے آتے ہیں۔ اس حادثے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی نے مرحومین کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا:
“ضلع گونڈہ میں بدقسمت حادثے میں ہونے والا جانی نقصان انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اس حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد دینے اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو زخمیوں کو فوری اسپتال پہنچا کر مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔”

حادثے کے حوالے سے ضلعی مجسٹریٹ نے تحقیقات کے احکامات دے دیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ہر ممکن علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ افسران اور عملے کی ٹیمیں مسلسل موقع پر موجود ہیں۔

بھارت ایکسپریس ارددو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Significant surge in the rupee against the dollar: ڈالر کے مقابلے روپے میں زبردست تیزی، 56 پیسے مضبوط ہوکر 93.91 پر بند

ڈیلروں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی بینک غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی…

2 minutes ago

Delhi AQI Today: دہلی-این سی آر میں آلودگی کی مار، گریپ-3 نافذ، اے کیو آئی 400 کے پار، ان گاڑیوں پر پابندی

محکمہ موسمیات ہند (آئی ایم ڈی) کے مطابق، ہفتہ 7 نومبر کو دہلی-این سی آر…

2 hours ago

Lucknow & Andaman Islands are symbols of courage: لکھنؤ اور انڈمان برطانوی اقتدار کے خلاف جرأت، قربانی اور حب الوطنی کی علامت: ڈاکٹر دنیش شرما

سیلولر جیل آزادی کے متوالوں پر ہونے والے ظلم، اذیت اور ان کی قربانیوں کی…

11 hours ago