قومی

Chidambaram does not agree with Amit Shah’s statement: امت شاہ کے بیان سے متفق نہیں چدمبرم، کہا- افضل گرو پھانسی معاملے کو توڑ مروڑ کر کیا جا رہا ہے پیش

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ جب تک پی چدمبرم ملک کے وزیر داخلہ تھے، افضل گرو کو پھانسی نہیں دی گئی تھی۔ اب پی چدمبرم نے امت شاہ کے اس بیان کو ’توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا‘ قرار دیا ہے۔

پی چدمبرم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ افضل گورو کی بیوی نے اکتوبر 2006 میں صدر کے سامنے رحم کی درخواست دائر کی تھی۔ یہ درخواست 3 فروری 2013 کو مسترد کی گئی، جس کے بعد افضل گرو کو 9 فروری 2013 کو پھانسی دی گئی۔ وہ یکم دسمبر 2008 سے 31 جولائی 2012 تک وزیر داخلہ تھے اور اس دوران رحم کی درخواست صدر کے پاس تھی۔ قانون کے مطابق رحم کی درخواست کا فیصلہ ہونے تک پھانسی نہیں دی جا سکتی۔

چدمبرم نے شاہ کے بیان کو غلط قرار دیا

چدمبرم نے شاہ کے بیان کو حقیقی طور پر غلط قرار دیا اور کہا کہ یہ بیان سیاسی الزامات اور جوابی الزامات کا حصہ ہے۔ انہوں نے حقائق کی بنیاد پر صورتحال کو واضح کرتے ہوئے حکومت سے  ایسے بیانات سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

راجیہ سبھا میں شاہ کا آپریشن سندور پر بیان

راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آپریشن سندور پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب تک پی چدمبرم ملک کے وزیر داخلہ تھے، افضل گرو کو پھانسی نہیں ہوئی۔ کانگریس پارٹی کی ذہنیت کو ملک کی عوام دیکھ رہے ہے۔ ان لوگوں کی ترجیح ملکی سلامتی نہیں بلکہ سیاست ہے جسے کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جا سکتا ہے۔ کانگریس کی ترجیح کبھی بھی دہشت گردی کو ختم کرنا نہیں رہی ہے، بلکہ ان لوگوں نے ہمیشہ ووٹ حاصل کرنے کے بارے میں سوچا ہے۔

امت شاہ نے پی چدمبرم کے بیان کا کیا ذکر

امت شاہ نے پی چدمبرم کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ کیا حکومت کے پاس ثبوت ہیں، جس سے یہ ظاہر ہو سکے کہ آخر پہلگام دہشت گردانہ حملہ کو پاکستانی دہشت گردوں نے انجام دیا۔ میں پی چدمبرم سے یہ سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ آخر وہ اس طرح کا بیان دے کر کیا پاکستانی دہشت گردوں کو بچانا چاہتے ہیں؟

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ نے راہل گاندھی اور اکھلیش یادو پر کسا طنز، دیگر ریاستوں میں بی جے پی کی کامیابیوں کا بھی کیا ذکر

اپنے خطاب میں امیت شاہ نے کانگریس رہنما راہل گاندھی اور سماج وادی پارٹی کے…

54 minutes ago

Construction & Demolition Work Ban: دہلی-این سی آر میں 5 سے 20 نومبر تک تعمیراتی اور انہدامی کاموں پر پابندی، جانیے کیا ہے وجہ

مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے دہلی سمیت پورے…

1 hour ago

PM Modi will visit Brussels: دسمبر میں برسلز جاکر بھارت-یورپی یونین ایف ٹی اے پر دستخط کریں گے وزیراعظم مودی

معاہدے سے 2 ارب سے زیادہ لوگوں پر مشتمل وسیع بازار تشکیل پانے کی امید،…

1 hour ago