Jayant Chaudhary On Chaudhary Charan Singh Bharat Ratna: مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس پرراشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی) لیڈرجینت چودھری نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی کے سوشل میڈیا پوسٹ پرجواب دیتے ہوئے جینت چودھری نے لکھا- دل جیت لیا!۔
وزیراعظم مودی نے ایکس پرٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا- ”ہماری حکومت کی یہ خوش قسمتی ہے کہ ملک کے سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ جی کو بھارت رتن سے سرفراز کیا جا رہا ہے۔ یہ اعزازملک کے لئے ان کی بے مثال خدمات کے لئے وقف ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی کسانوں کے حقوق اوربہبود کے لئے وقف کردی تھی۔ اترپردیش کے وزیراعلیٰ ہوں یا ملک کے وزیرداخلہ اوریہاں تک کہ ایک ایم ایل اے کے طور پر، انہوں نے ہمیشہ قوم کی تعمیرکوتحریک دی۔ وہ ایمرجنسی کے خلاف بھی مضبوطی سے کھڑے رہے۔ ہمارے کسان بھائیوں اور بہنوں کے لئے ان کی لگن اورایمرجنسی کے دوران جمہوریت کے لئے ان کی وابستگی پورے ملک کے لئے متاثرکن ہے۔”
وہیں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن ملنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کو مبارکباد اور شکریہ، جس کا نتیجہ آج دکھائی دے رہا ہے۔ ملک کے سابق وزیراعظم، کسان لیڈر، انہوں نے اپنی پوری زندگی کسانوں کی خوشحالی کے لئے لگا دی۔
آرایل ڈی کے قومی ترجمان بھوپیندر چودھری نے کہا کہ چودھری چرن سنگھ جی کو بھارت رتن دینے پربھارت سرکار اوروزیراعظم نریند مودی کا دل کی گہرائی سے شکریہ۔ کسانوں کا برسوں پرانا خواب پورا ہوا۔
مرکزکے اس فیصلے پرآرایل ڈی کے ترجمان روہت اگروال نے کہا کہ چودھری چرن سنگھ جی کو بھارت رتن دینا کسان مزدوراور ان کے کروڑوں پیروکاروں کے لئے یہ ایک خوش آئندہ لمحہ ہے، آج کا دن تہوارسے کم نہیں۔ چودھری چرن سنگھ جی کے کروڑوں پیرو کاربے حد خوش ہیں۔ روہت اگروال نے کہا کہ کسان غریب نوجوانوں کی آواز چودھری چرن سنگھ جی کوبھارت رتن دینے کے لئے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ انہوں نے لکھا- چودھری چرن سنگھ جی ملک کی ترقی کے لئے ایک نظریے کے طور پر کام کر رہے ہیں، ان کو بھارت رتن سے سرفراز کرنے کے لئے ہم بھارت سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…