قومی

Chandrayaan-3 On Moon:چندریان 3 کی چاند پرہورہی تھی لینڈنگ، انڈیگو کا طیارہ ہوا میں تھا… اچانک کچھ ایسا ہوا! وائرل ویڈیو دیکھیں

بھارت کے چندریان 3 نے 23 اگست کو شام 6 بجکر 4 منٹ پر چاند کی سطح پر کامیابی سے اتر کر تاریخ رقم کی۔ لینڈر کے چاند کے جنوبی قطب پر ‘سافٹ لینڈنگ’ کرنے کے ساتھ، ہندوستان ایسا کرنے والا واحد ملک بن گیا ہے۔ اہل وطن نے ایک دوسرے کے ساتھ اس کامیابی کا جشن منایا۔ اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو چندریان کے لینڈنگ کے وقت کا بتایا جا رہا ہے۔

پائلٹ نے اعلان کیا

دراصل، جس وقت چندریان چاند پر اتر رہا تھا، اس وقت انڈیگو کی ایک فلائٹ ہوا میں تھی۔ اس میں بہت سے مسافر سوار تھے۔ جیسے ہی ان مسافروں تک کامیاب لینڈنگ کی خبر پہنچی تو سبھی خوشی سے اچھل پڑے۔ فلائٹ میں سوار کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔ اب یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہی  ہے۔ انڈیگو کے پائلٹ نے چندریان 3 کی کامیابی کی اطلاع دی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سپیکر سسٹم پر بھارت کی بڑی کامیابی کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ لینڈنگ کی اطلاع ملتے ہی تمام مسافروں نے جشن منایا۔

مسافروں نے ایئر ہوسٹس کے ساتھ تالیاں بجائیں

پرواز کے پائلٹ نے اعلان کے دوران کہا، “کیپٹن راجیو اور مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ اسرو کی طرف سے لانچ کیا گیا چندریان 3 چاند کے جنوبی قطب پر کامیابی کے ساتھ پہنچ گیا ہے۔ ہم اس کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جئے ہند۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام مسافر ایئرہوسٹس کے ساتھ تالیاں بجاتے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

21 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

21 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

56 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

1 hour ago