چندریان 3: ہندوستان کے مون مشن چندریان 3 کے کامیاب ہونے میں زیادہ وقت نہیں ہے۔ چندریان 3 چاند کے جنوبی قطب (South Pole) پر اترنے کے لیے تیار ہے۔ اس وقت پوری دنیا کی نظریں چندریان 3 پر مرکوز ہیں۔ لینڈر وکرم اب چاند سے صرف 25 کلومیٹر دور ہے۔ 14 جولائی کو لانچ ہونے کے بعد وہیکل بغیر کسی پریشانی کے 5 اگست کو چاند کے مدار میں داخل ہوا۔ 23 اگست کو لینڈر وکرم کی کامیاب لینڈنگ کے بعد بھارت تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اب چندریان 3 کی لینڈنگ کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ اسرو کے سائنسدانوں نے کمر کس لیا ہے۔ چند سال قبل ناسا کے سائنسدانوں نے چاند کے قطب جنوبی پر برف کی شکل میں پانی کا پتہ لگایا تھا۔ تاہم، یہ صرف ایک اندازہ تھا۔ اگر سائنسدانوں کی بات مانی جائے تو یہاں ایندھن، آکسیجن اور پینے کے پانی کے ذخائر مل سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ روس اور ہندوستان دونوں کا ہدف چاند کے قطب جنوبی تک پہنچ کر تاریخ رقم کرنا ہے۔ جیسے ہی بھارت نے چندریان 3 لانچ کیا، اس کے چند دن بعد روس نے بھی اپنی وہیکل چاند پر بھیج دی۔
چندریان 3 کا اب تک کا سفر
14 جولائی کو دوپہر 2:35 بجے ہندوستان کا تیسرا چاند مشن چندریان 3 کو ایل وی ایم 3 راکٹ کے ذریعے سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ پیڈ سے لانچ کیا گیا تھا۔ چندریان 3 لینڈر، روور اور پروپلشن ماڈیول سے لیس تھا۔ 5 اگست کو پروپلشن ماڈیول کی علیحدگی کے بعد لینڈر وکرم روور پرگیان کو اپنے پیٹ میں محفوظ رکھ کر چاند کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جس رفتار سے لینڈر وکرم آگے بڑھ رہا ہے، سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ 23 اگست کو چاند کو چھو لے گا۔ اب لینڈر وکرم چاند سے صرف 25 کلومیٹر دور ہے۔
لینڈنگ سے پہلے وکرم کی ہوگی انٹرنل چیکنگ
اسرو کے مطابق، لینڈر وکرم فی الحال 1.68 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے افقی سمت (Horizontal Direction) میں چاند کی طرف بڑھ رہا ہے۔ لینڈر کو 90 ڈگری عمودی سمت (Vertical Direction) میں لایا جائے گا۔ لینڈنگ سے پہلے وکرم لینڈر کی اندرونی جانچ ہوگی اور طلوع آفتاب کا انتظار کیا جائے گا۔ لینڈنگ کے لیے نشان زد جگہ پر سورج کی روشنی کے ساتھ ہی لینڈر کو سطح پر اتار دیا جائے گا۔ اس کے لیے اسرو یہاں سے کمانڈ بھیجے گا۔ پروپلشن ماڈیول اس وقت چاند کے گرد چکر لگا رہا ہے۔ بیرونی مدار میں یہ مہینوں یا سالوں تک گھومتا رہے گا۔ پروپلشن ماڈیول کا کام صرف وکرم لینڈر کو چاند کے مدار تک پہنچانا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…