جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی چمپائی سورین بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان دہلی پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی میں شمولیت کے حوالے سے ایئرپورٹ پر بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ جہاں ہیں ،وہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ذاتی کام سے دہلی آئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے چمپائی سورین نے کہا کہ میں اپنے ذاتی کام سے دہلی آیا ہوں۔ میری بیٹی دہلی میں رہتی ہے اس لیے میں آیا ہوں۔ وہ دہلی آتے اور جاتے رہتے ہیں۔ بی جے پی میں جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ وہیں ہیں جہاں وہ ہیں، ہم نے ابھی تک کسی سے ملاقات نہیں کی۔
چمپائی سورین نے کہا کہ جس طرح مجھ سے سوالات پوچھے جا رہے ہیں اس میں ہم کیا کہیں گے۔ ہم نے کہا کہ ہم ذاتی کام سے آئے ہیں۔ ہم کسی سے نہیں مل رہے ہیں۔ جب کوئی پروگرام بنے گا تب ہی ملیں گے۔ ابھی کولکاتہ سے آیا ہوں۔ چمپائی سورین نے جے ایم ایم چھوڑنے کے سوال پر سسپنس برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کل رانچی میں بھی ایسا ہی جواب دیا تھا۔چمپائی سورین بھلے ہی واضح طور پر کچھ کہنے کو تیار نہ ہوں لیکن جس طرح کی پیش رفت سامنے آ رہی ہے وہ کچھ اور ہی اشارہ کر رہی ہے۔
دوسری طرف خبر ہے کہ ان کے آبائی گاؤں کے ارد گرد سے جے ایم ایم کا جھنڈا ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مہولدیہ میں جے ایم ایم کے دفتر اور بازار میں پارٹی کا جھنڈا نظر نہیں آرہا ہے۔ چمپائی کو سی ایم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سورین اور ان کے درمیان اختلافات کی خبریں آئی تھیں۔ اپنے پوسٹر ہٹائے جانے سے چمپائی بھی ناراض تھے۔وہیں دہلی میں ان کے ساتھ جے ایم ایم کے مزید تین ایم ایل اے ہیں ،البتہ آئندہ دو دنوں تک کسی بھی سیاسی لیڈر سے ملاقات کا پروگرام نہیں ہے،لیکن خبر یہ بھی ہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈران چمپائی سے رابطے میں ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…