قومی

Pradhan Mantri Jan Aushadhi Yojana in Chamoli : چمولی میں ’’پردھان منتری جَن اوشدھی یوجنا‘‘ سے عوام کو مل رہی بڑی راحت، کم قیمت میں لوگ خرید رہے معیاری دوائیں

چمولی (اتراکھنڈ): اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں ’’پردھان منتری جَن اوشدھی یوجنا‘‘ عام عوام کے لیے بڑی راحت ثابت ہو رہی ہے۔ مرکزی سرکار کی جانب سے شروع کی گئی یہ اہم اور عوامی فلاحی اسکیم ملک بھر میں بہتر معیار اور کم قیمت کی ادویات فراہم کرنے کے مقصد سے چلائی جا رہی ہے۔ چمولی میں اس اسکیم کے تحت کئی ’’جَن اوشدھی یوجنا‘‘ قائم ہیں، جہاں سے مقامی باشندوں کو ادویات پر 50 سے 90 فیصد تک کی بچت ہو رہی ہے۔ کم قیمت میں دوائیں ملنے کی وجہ سے یہ مراکز عوام میں بے حد مقبول ہو رہے ہیں۔

کڑن پریاگ کے سب ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں قائم ’’جَن اوشدھی یوجنا‘‘ پر روزانہ بڑی تعداد میں مریض سستی دوا خریدنے پہنچ رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ یہاں دستیاب جنیرک ادویات نہ صرف معیاری ہیں بلکہ مکمل طور پر قابل اعتماد بھی ہیں۔ کئی مریضوں کا کہنا ہے کہ بازار میں مہنگی دوائیں خریدنا ان کے لیے بہت مشکل ہوتا تھا، لیکن ’’جَن اوشدھی یوجنا‘‘نے انہیں بڑا سہارا دیا ہے، کیونکہ اب وہ کم خرچ میں اچھی اور محفوظ دوا حاصل کر پا رہے ہیں۔

اس منصوبے کے تحت دل کے امراض، شوگر، انفیکشن سمیت کئی سنگین بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات بہت کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ اس سے خاص طور پر متوسط اور غریب طبقہ مالی طور پر بہت بڑا فائدہ اٹھا رہا ہے، جو پہلے مہنگی دوا نہ خرید پانے کی وجہ سے اپنا علاج ادھورا چھوڑ دیتے تھے۔ یہ اسکیم نہ صرف طبی خدمات کو سستا اور قابل رسائی بنا رہی ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کر رہی ہے۔ ان مراکز کے قیام سے مقامی سطح پر روزگار میں اضافہ ہو رہا ہے اور صحت سہولیات تک رسائی بہتر ہو رہی ہے۔

چمولی میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں یہ اسکیم اہم کردار ادا کر رہی ہے اور عوام کو معیاری اور کم قیمت ادویات فراہم کر کے صحت کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔ ’’جَن اوشدھی یوجنا‘‘ کڑن پریاگ کی فارماسسٹ شیوانی جوشی نے آئی اے این ایس سے گفتگو میں بتایا کہ ’’یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی بہت ہی بہترین اسکیم ہے۔ شوگر سمیت کئی بیماریوں کی دوائیں بہت کم قیمت پر یہاں مل جاتی ہیں۔ جو دوائیں لوگ بازار میں 100 سے 150 روپے میں خریدتے ہیں، وہی یہاں صرف 10 سے 15 روپے میں دستیاب ہیں‘‘۔

منوج ڈمری نے کہا کہ یہ سرکار کی بہترین اسکیم ہے، جس سے مہنگی دوائیں عام لوگوں کو کم قیمت پر مل رہی ہیں۔ ایک اور فائدہ اٹھانے والی خاتون ملن نے کہا کہ ’’میں یہاں سے دوائیں لینے آئی ہوں اور مجھے کم قیمت میں اچھی دوائیں مل رہی ہیں۔ ہم مہنگی دوا نہیں خرید سکتے، اس لیے یہ اسکیم ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہے‘‘۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

28 minutes ago

Seva Sankalp Abhiyan: نکسل تشدد کے متاثرین کی زندگی سنوارنے کی کوشش، امت شاہ بولے- عزت اور خود انحصاری کے ساتھ جینا ہر شخص کا حق

امت شاہ نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکسل تشدد سے متاثرہ افراد اور…

1 hour ago

Modi Government’s Big Decision: مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، یکم نومبر سے موبائل پر کال کرنے والے کا بھی دکھائی دے گا نام

ٹیلی کام صارفین کو انجان نمبروں سے آنے والی کال کی شناخت میں ہوگی آسانی،…

2 hours ago