بین الاقوامی

PM Modi and G20 Summit : جی-20 سمٹ میں وزیراعظم مودی کا عالمی ترقی کے پیمانوں پر زور، عالمی ہیلتھ کیئر ریسپانس ٹیم سمیت تین اہم اقدامات کی تجویز

جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں جی20 سمٹ کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں افتتاحی سیشن میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک جامع اور پُرجوش خطاب کیا۔ ’جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی‘ کے موضوع پر منعقد سیشن کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم نے عالمی ترقی کے روایتی پیمانوں پر گہری نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا اور ترقی کے ایسے نئے ڈھانچے کی وکالت کی جس میں انسان، ماحول اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو مرکزی مقام حاصل ہو۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ جی20 نے برسوں تک عالمی مالیاتی نظام اور ترقیاتی ماڈلز کی رہنمائی کی ہے، لیکن موجودہ ماڈلز نے دنیا کی بڑی آبادی کو وسائل سے محروم رکھا اور فطری ذخائر کے بے تحاشہ استعمال کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’افریقہ میں ان چیلنجز کا شدت سے احساس ہوتا ہے اور عالمی برادری کو اس سمت میں اجتماعی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے‘‘۔

ہیلتھ ایمرجنسی کے لیے مشترکہ ایکشن پلان
سمٹ میں ہندوستان نے صحت کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کارروائی کا منصوبہ پیش کیا۔ مودی نے جی20 ممالک کے تربیت یافتہ طبی ماہرین پر مشتمل گلوبل ہیلتھ کیئر ریسپانس ٹیم کی تشکیل کی تجویز پیش کی، جس کا مقصد عالمی سطح پر صحتِ عامہ کے نظام کو مضبوط بنانا اور کسی بھی وبائی صورتحال میں فوری کارروائی کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔

وزیراعظم مودی کی جانب سے تین اہم نئی تجاویز کا اعلان
پہلا اقدام: مودی نے دنیا بھر کی ایسی کمیونٹیز کے روایتی اور ماحول دوست طرزِ زندگی، ثقافتی علم اور اجتماعی سماجی تجربات کو محفوظ رکھنے کے لیے جی-20 کے تحت عالمی روایتی علمی ذخیرہ بنانے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ’ہندوستانی علمی نظام‘ اس عالمی پلیٹ فارم کی بنیاد بن سکتی ہے۔ اس نظام کا مقصد ہے کہ قدیم اور روایتی علم آنے والی نسلوں تک درست صورت میں منتقل ہو۔

دوسرا اقدام: افریقہ کے ترقیاتی کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مودی نے افریقہ اسکلز ملٹیپلائر اسکیم کا اعلان کیا۔ اس منصوبے کے تحت ’ٹرین دی ٹرینرز‘ ماڈل کے ذریعے اگلے 10 سالوں میں کم سے کم 10 لاکھ تربیت یافتہ ٹرینر تیار کیے جائیں گے، جو آگے چل کر لاکھوں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں مدد کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’افریقہ کی ترقی دنیا کے مفاد میں ہے اور جی-20 کو اجتماعی طور پر اس میں حصہ لینا چاہیے‘‘۔

تیسرا اقدام: مودی نے فینٹانائل جیسی جان لیوا مصنوعی منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے منشیات اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے درمیان گہرے رشتے کو بے نقاب کرتے ہوئے ڈرگ-ٹیرر نیکسس سے نمٹنے کے لیے خصوصی جی-20 انیشی ایٹو کی تجویز پیش کی۔ اس کا مقصد مالیاتی، حفاظتی اور حکومتی میکانزم کو یکجا کرکے غیر قانونی مالیاتی بہاؤ پر روک لگانا اور دہشت گردی کے بڑے مالیاتی ذرائع کو کمزور بنانا ہے۔

اختتام میں وزیراعظم نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ترقی کے نئے انسانی اور ماحول دوست ماڈل کی تعمیر میں ایک ساتھ آگے بڑھے، تاکہ سبھی کے لیے محفوظ، صحت مند اور پائیدار مستقبل کی ضمانت دی جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Football Player Kajra Murmu Dies: فٹبال میدان میں خوفناک حادثہ! میچ کے دوران ٹکر سے بے ہوش ہوا کھلاڑی، علاج کے دوران موت

بوکارو میں میچ کے دوران 37 سالہ کھلاڑی کجرا مرمو دوسرے کھلاڑی سے ٹکرانے کے…

2 minutes ago

Rahul Gandhi Attacks BJP: گیانیش کمار کو پہلے امپائر بنایا، پھر ’میچ فکسنگ‘ کی ذمہ داری بھی دے دی؟ راہل گاندھی کا بی جے پی پر حملہ

کیرالہ کے سابق چیف سیکریٹری جیجی تھامسن کے دعوے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل…

7 minutes ago

Kunal Ghosh Car Attack: ’مجھے واپس لوٹنے کے لیے کہا جا رہا تھا‘، ٹی ایم سی رکن اسمبلی کونال گھوش کی گاڑی پر حملہ، ممتا بنرجی نے کی مذمت

سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی مجوزہ عوامی ریلی سے قبل سیاسی کشیدگی دیکھنے کو…

17 minutes ago

Uttar Pradesh Heavy Rain: یوپی میں 50 گھنٹے سے طوفانی بارش کا قہر، 17 افراد جاں بحق، 32 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں آندھی اور بارش نے کئی برسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔…

45 minutes ago

CEC Gyanesh Kumar EC Meeting: تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن کی اہم میٹنگ، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے ساتھ دونوں کمشنر بھی شریک

چیف الیکشن کمشنر (CEC) گیانیش کمار سے متعلق جاری تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن نے…

1 hour ago