قومی

Bharat Express: بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اویپندر رائے نے نوئیڈا کی پولیس کمشنر لکشمی سنگھ اور ان کے شوہر راجیشور سنگھ سے کی ملاقات اور چینل کے لانچنگ پروگرام میں کیا مدعو

Bharat Express Chairman Upendra Rai Meets Noida police commissioner Laxmi Singh and her husband Rajeshwar Singh, MLA, Sarojini Nagar: بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے منگل کے روز نوئیڈا  کی پولیس کمشنر لکشمی سنگھ اور ان کے شوہر راجیشور سنگھ جو سروجنی نگر سے ایم ایل اے ہیں، سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں  نے پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کو’بھارت ایکسپریس‘ کے مقصد ’ستیہ، ساہس، سمرپن‘ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس‘ کا وژن دستاویز پیش کیا۔ ’بھارت ایکسپریس‘ کے ایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے اس دوران پولیس کمشنر اور ان کے شوہرکو جلد ہی لانچ ہونے والے اپنے نیوز چینل ’بھارت ایکسپریس‘ کی افتتاحی تقریب (یکم فروری) میں بطور مہمان مدعو کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے نوئیڈا کی پولیس کمشنر لکشمی سنگھ اور ان کے شوہر جو کہ رکن اسمبلی بننے سے پہلے ای ڈی میں بطور افسر اپنی خدمت انجام دے چکے ہیں، کو اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور’نظریہ‘ کی کاپیاں بھی پیش کیں۔ اس دوران نوئیڈا کی پولیس کمشنر لکشمی سنگھ اور ان کے شوہرنے سینئرصحافی  کی باتوں کو غور سے سنا اور بھارت ایکسپریس کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں- Bharat Express Chairman Upendra Rai Meets BJP MP Nishikant Dubey: بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اویپندر رائے نے بی جے پی ایم پی ڈاکٹر نشی کانت دوبے سے کی ملاقات، چینل کے لانچنگ پروگرام میں کیا مدعو

اوپیندررائے کی قیادت میں یکم فروری کو ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اوراب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ‘بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک’ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اورانگریزی میں عوام تک سبھی خبریں پہنچائے گا۔ اوپیندررائے کی کوشش ہے کہ میڈیا گروپ کے سبھی پلیٹ فارم کو وقت کے لحاظ سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے بنیادی اقدار کو بھی زندہ رکھا جائے۔ لہٰذا ٹی وی کے ساتھ ساتھ اخباراورڈیجیٹل میں خبروں کے سبھی پہلوؤں پر زور دیا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

HM Amit Shah’s reply to Rahul Gandhi: امت شاہ کا راہل گاندھی کو دوٹوک جواب، کہا- 2029 میں چوتھی شکست کے لیے تیار رہیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…

33 minutes ago

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

4 hours ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

4 hours ago