قومی

Centre Orders CAG Audit Of Ajmer Sharif Dargah: اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی درگاہ کی آمدنی، عطیات اور اخراجات کی چھان بین کرے گا سی اے جی، صدر جمہوریہ کی ملی منظوری، غیر ملکی فنڈنگ کی ہوئی تھی شکایت

سی اے جی اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں آمدنی و چڑھاوا اور اخراجات کی جانچ کرے گی۔ ساتھ ہی خادموں کے دونوں انجمنوں کی بھی تحقیقات کرے گی۔ مرکزی حکومت نے ہی سی اے جی کو اس تحقیقات کا حکم دیا ہے اور اس کے لیے صدر جمہوریہ سے بھی منظوری مل چکی ہے۔ دراصل پرائیویٹ اداروں کی سی اے جی تحقیقات کے لے صدر جمہوریہ کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل آف انڈیا نے ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران صدر جمہوریہ سے منظوری ملنے کی اطلاع دی۔

اقلیتی امور کی وزارت نے سیکشن 20 سی کے تحت نوٹس جاری کیا

دہلی ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت اور انجمنوں کے وکیل آشیش کمار سنگھ کو اس سے اے جی تحقیقات کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں اور انہیں آرڈر کاپی فراہم کی گئی۔ ہائی کورٹ نے صدر جمہوریہ کی منظوری اور مرکزی حکومت کے حکم کو ریکارڈ پر لانے کو کہا ہے۔ حکم جاری ہوتے ہی تحقیقات شروع کر دی جائے گی۔ واضح ہو کہ مرکزی حکومت کی اقلیتی امور کی وزارت نے گزشتہ سال 15 مارچ کو درگاہ کی انجمنوں کو سیکشن 20 سی کے تحت نوٹس جاری کیا تھا۔ یہ نوٹس مرکزی وزارت داخلہ کے مشورے پر جاری کیا گیا تھا۔ نوٹس کے ذریعہ انجمنوں کی آمدنی اور اخراجات کی تحقیقات سی اے جی سے کرائے جانے پر جواب طلب کیا گیا تھا۔

زیارت کے بدلے ملنے والی رقم کے غلط استعمال کی شکایت

ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ کو یہاں غیر ملکی فنڈنگ ہونے اور زیارت کے بدلے ملنے والی رقم کو غلط کاموں میں استعمال کیے جانے کی شکایت ملی تھی۔ خادموں کی انجمنوں نے راجستھان ہائی کورٹ کے وکیل آشیش کمار سنگھ کے نوٹس کا جواب دیا اور ساتھ ہی نوٹس کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج بھی کیا۔ اقلیتی وزارت کی نوٹس کو گزشتہ سال 23 مئی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ نوٹس کے جواب اور ہائی کورٹ میں داخل عرضی میں کہا گیا کہ خادموں کو زیارت کرانے کے بدلے عقیدت مند اپنی خوشی سے بخشش دیتے ہیں۔ اسی پیسے سے خادموں کے خاندان کا خرچ چلتا ہے۔ خادم درگاہ میں خدمت کے جذبے سے کام کرتے ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ میں کہا گیا تھا کہ صدر جمہوریہ کی منظوری کے بغیر پرائیویٹ اداروں کی سی اے جی کے ذریعہ تحقیقات نہیں کرائی جا سکتی۔

اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر خادموں کی دو انجمنیں یعنی ادارے ہیں۔ درگاہ میں عطیہ خانہ میں چڑھاوے کی رقم حکومت کی دیکھ ریکھ میں چلنے والی درگاہ کمیٹی کو ملتی ہے۔ زائرین کو درگاہ میں زیارت کرانے کی ذمہ داری خادم سنبھالتے ہیں۔ سیکڑوں کی تعداد میں درگاہ سے وابستہ خادموں کو زیارت کے لیے آنے والے عقیدت مندوں سے پیسے ملتے ہیں۔

گزشتہ 5 سالوں کی آمدنی- چڑھاوے اور اخراجات کا آڈٹ ہوگا

خادموں کو جو پیسے دیے جاتے ہیں، ان میں سے درگاہ پر کتنا پیسہ خرچ کیا جاتا ہے۔ فلاح و بہبود کے کتنے کام ہوتے ہیں اور زائرین کی کوئی مالی مدد کی جاتی ہے یا نہیں، سی اے جی ان تمام کی تحقیقات کرے گی۔ اس کے علاوہ خادموں کی انجمنیں رجسٹرڈ ہیں یا نہیں اور وہ قوانین کے عین مطابق کام کر رہی ہیں یا نہیں، اس کی بھی تحقیقات ہوگی۔ ساتھ ہی، کیا انجمنوں کو زائرین سے پیسے لینے کا حق ہے یا نہیں اس کی بھی تحقیقات ہوگی۔ فی الحال گزشتہ 5 سالوں کی آمدنی-چڑھاوے اور اخراجات کا آڈٹ ہوگا۔ صدر جمہوریہ کی منظوری کے بعد مرکزی حکومت کے محکمہ خزانہ نے حکم بھی جاری کر دیا ہے کہ دونوں انجمنوں کی گزشتہ 5 سال کی آمدنی اور اخراجات کی تحقیقات کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Kolkata Durga Pandal Stampede: کولکاتا درگا پنڈال بھگدڑ معاملے میں پولیس نے درج کیا مقدمہ، منتظمین سمیت 7 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…

58 minutes ago

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

3 hours ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

4 hours ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

13 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

13 hours ago