انٹرٹینمنٹ

Aamir Khan’s Film Sitare Zameen Par: تین سالوں بعد واپس آرہے ہیں عامرخان، ریڈ-2 فلم کے ساتھ آرہا ہے ٹریلر، ریلیز کی تاریخ بھی آئی سامنے

بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان ’اداکاری‘ سے بریک لینے کے بعد اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے ساتھ سنیما گھروں میں شاندار واپسی کرنے کے لئے تیارہیں۔ اس سلائس آف لائف اسپورٹ ڈرامیڈی کی ہدایت کاری آرایس پرسنا نے کیا ہے، یہ فلم 20 جون 2025 کو ریلیز ہوگی۔ عامرخان کی یہ فلم ان کے سگنیچرتفریح، جذبہ اورڈراما کے فارمولے پرمبنی ہے، جس پرانہیں مکمل بھروسہ ہے۔ آئیے، اس فلم اوراس کے پیچھے کی تیاریوں پرتفصیل سے نظرڈالیں۔

عامرخان شروع میں ’ستارے زمین پر‘ 20 سے 30 مئی، 2025 کوریلیزکرنے پرغورکررہے تھے، لیکن اب انہوں نے 20 جون کی تاریخ فائنل کی ہے۔ ایک ذرائع نے بتایا، ”عامرخان جون میں خالی باکس ونڈوکا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ 20 جون کی ریلیزسے فلم کودوہفتے کا کلیئر رن ملے گا۔“ فلم کی ایڈیٹنگ مکمل ہوچکی ہے اوراب عامرخان کی پوری توجہ مارکیٹنگ پرمرکوزہے۔ ذرائع نے مزید کہا، “عامرفلم کی کہانی اوراس کے سماجی ڈرامے کے عناصرکے بارے میں پُراعتماد ہیں۔ ان کی مارکیٹنگ کی حکمت عملی تیارہے، اوروہ اسے مؤثرطریقے سے ناظرین تک پہنچانا چاہتے ہیں۔”

ٹریلرریلیز کا منصوبہ

’ستارے زمین پر‘ کا تھیٹرٹریلراگلے 15 دنوں میں ریلیزہونے والا ہے۔ میکرزاسے یکم مئی 2025 کوریلیزہونے والی فلم ریڈ2 کے پرنٹس کے ساتھ منسلک کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا، “ٹریلرتیارہے اورعامرخان اسے ریڈ2 کے ساتھ لانچ کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ توقع ہے کہ فلم باکس آفس پراچھی پرفارمنس دکھائے گی۔ اس سے ناظرین کوریلیزکی تاریخ کا پیغام ملے گا۔” تاہم، ذرائع نے یہ بھی کہا کہ عامرخان کی آخری لمحات میں تبدیلیاں کرنے کی عادت کودیکھتے ہوئے، منصوبوں میں کچھ تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

عامرخان کا ملٹی ٹاسکنگ موڈ

فلم ’ستارے زمین پر‘ کے علاوہ عامرخان کئی دیگرپروجیکٹس میں مصروف ہیں۔ وہ راج کمارسنتوشی کے ساتھ ایک کامیڈی فلم اورلوکیش کنگ راج کے ساتھ ایک سپرہیروفلم پرتبادلہ خیال کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ’ستارے زمین پر‘  کی ریلیزکے ایک ماہ بعد وہ اپنی آئندہ فلم کا اعلان کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ سنی دیول کی فلم لاہور: 1947 کی تیاری بھی کررہے ہیں، جو 2025 کی دوسری سہ ماہی میں ریلیزہوگی۔ عامرخان کا یہ ملٹی ٹاسکنگ اندازپروڈکشن اوراداکاری کی دنیا میں ان کی سرگرمی کی عکاسی کرتا ہے۔

کیوں خاص ہے ’ستارے زمین پر‘؟

عامرخان کی فلمیں ہمیشہ سے اپنی گہری کہانیوں اورسماجی پیغاموں کے لئے جانی جاتی ہیں۔ ’ستارے زمین پر‘ بھی اس روایت کوآگے بڑھاتی ہے۔ یہ فلم ہنسی، جذبات اورڈراما کا مشترک ہے، جو ناظرین کو ہنسانے کے ساتھ ساتھ غوروخوض پرمجبورکرے گی۔ عامرخان کا ماننا ہے کہ یہ فلم ان کے ناظرین سے گہرا تعلق بنائے گی۔ ان کی گزشتہ فلموں جیسے ’تارے زمین پر‘ اور’دنگل‘ کی طرح یہ بھی ایک یادگار تجربہ دینے کا وعدہ کرتی ہے۔ عامرخان کی’ستارے زمین پر‘ 20 جون 2025 کو سنیما گھروں میں دستک دینے کے لئے تیارہے۔ ٹریلرسے لے کرمارکیٹنگ تک، عامرخان ہرقدم پراپنی چھاپ چھوڑرہے ہیں۔ ان کے مداحوں کے لئے یہ فلم ایک خاص تحفہ ہوگی، جو نہ صرف تفریح دے گی، بلکہ دل کو بھی چھوئے گی۔ ساتھ ہی عامرخان کے دیگرپروجیکٹس اور پروڈکشن کام ان کی سنیما گھروں کے تئیں عزائم کو ظاہر کرتی ہے۔ اس فلم کے لئے جوش عروج پرہے اورناظرین بے صبری سے اس کے ریلیز کا انتظارکررہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

LPU Student Protest: ایل پی یو میں طلبہ کا احتجاج بے قابو، پولیس کے ساتھ جھڑپ، فگواڑا-جالندھر ہائی وے جام، کئی گاڑیاں میں لگائی آگ

لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی…

7 hours ago

Ashok Singhal Birth Centenary: اشوک سنگھل کی جنم صدی پر گونجا ’رام نام‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوجوانوں سے کیا اپیل

بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…

8 hours ago

Virat Kohli Century: ترواننت پورم میں ’کنگ کوہلی‘ کا طوفان! سنچری جڑ کر ویسٹ انڈیز کو کیا بے حال، ہندوستان نے 8 وکٹ سے ہرایا

 ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…

8 hours ago

Amit Shah Congress Challenge: امت شاہ کی کانگریس کو دوٹوک للکار، کہا- بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اعداد و شمار کے ساتھ کریں بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…

9 hours ago