قومی

Centre is using CBI to trap Kejriwal: Akhilesh Yadav: ’’کیجریوال کو پھنسانے کیلئے سی بی آئی کا استعمال کر رہی ہے مرکزی حکومت…‘‘، اکھلیش یادو کا بی جے پی پر بڑا الزام

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بدھ کے روز الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے دہلی حکومت کے ساتھ سب سے زیادہ امتیازی سلوک کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکز حکومت کے کام کاج میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے AAP حکومت کو ایکسائز ‘گھپلے’ کیس میں پھنسانے کے لیے CBI کا استعمال کر رہا ہے۔

اکھلیش یادو نے یہاں لوک نائک جئے پرکاش (ایل این جے پی) اسپتال میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور دہلی حکومت کی وزیر آتشی کی خیریت دریافت کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مرکز میں اقتدار میں آئی ہے، تب سے وزرائے اعلیٰ کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

پانی کے بحران کا سامنا کر رہی قومی راجدھانی کے لیے پانی جاری کرنے کے مطالبہ کرنے کو لے کر آتشی پانی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر تھی، جس کی وجہ سے منگل کی صبح ان کی صحت بگڑ گئی۔ ایل این جے پی کے ڈاکٹروں نے کہا کہ آتشی کی حالت مستحکم ہے اور انہیں آئی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ مجھے دہلی کی وزیر آتشی کی صحت کے بارے میں معلوم ہوا تھا۔ وہ نہ صرف بہادر ہیں بلکہ لوگوں کے لیے لڑنا بھی جانتی ہیں۔ وہ دہلی کے مدعے کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہیں۔

  سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر نے الزام لگایا کہ جب سے بی جے پی مرکز میں اقتدار میں آئی ہے، چیف منسٹرس کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ مرکز نے دہلی حکومت کے ساتھ سب سے زیادہ امتیازی سلوک کیا ہے۔ اروند کیجریوال نے دارالحکومت میں حکومت بنا کر صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات کو بہتر بنانے کا کام کیا، لیکن انہوں نے (مرکزی حکومت) اس میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

  یادو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) ایسے لوگوں کو پھنسا رہی ہے جو بی جے پی کے لیے مختلف معاملات میں خطرہ ہیں۔

اکھلیش یادو نے کہا، “مرکز کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ (کیجریوال) (جیل سے) باہر آئیں گے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ وہ باہر نہیں آ سکیں، حکومت کام نہ کر سکے اور وہ لوگوں کے درمیان نہیں جا پائیں، انہیں سی بی آئی کے ذریعہ پھنسایا جا رہا ہے۔

یادو نے کہا، ”یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سی بی آئی نے کسی کو پھنسایا ہو۔ وہ ان لوگوں کو پھنساتے ہیں جو خطرہ لاحق ہیں۔ بی جے پی کے خلاف ووٹنگ صرف سی بی آئی اور دیگر ایجنسیوں کے غلط استعمال کی وجہ سے ہوئی۔

آتشی نے دارالحکومت میں پانی کے گہرے ہوتے بحران کے سبب 21 جون کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی، لیکن منگل کی صبح ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ اس کے بعد اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے ان کی بھوک ہڑتال ختم ہوگئی۔

وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے ہریانہ دہلی کو اپنے حصے کے 613 ایم جی ڈی سے 10 کروڑ گیلن یومیہ پانی دے رہا ہے اور اس کی وجہ سے دہلی کے 28 لاکھ لوگ پانی کے بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Constable Drinking on Mosque Roof: مسجد کی چھت پر شراب نوشی! وائرل ویڈیو نے مچایا ہنگامہ، کرناٹک پولیس کا کانسٹیبل معطل

معطل کیے گئے کانسٹیبل کی شناخت ہنومنتھا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ واقعہ کمالاپورہ…

31 minutes ago

Mamata Banerjee: ہندوستان میں جمہوریت کا قتل کیا گیا،ممتا بنرجی کو حراست میں لیا گیا، دہلی پولیس، آپ کی ہمت کیسے ہوئی؟

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مودی اور شاہ…

49 minutes ago

Haryana Viral Video:ہریانہ کے گاؤں میں نوٹس دینے پہنچی پولیس کو بنایا یرغمال، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں کئی افراد کرسیوں پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہاں پولیس کے…

1 hour ago

Abhijit Dipke’s Grandmother Passes Away: ابھجیت دپکے کی دادی کا انتقال، عمر رسیدہ ہونے کے باعث طویل عرصے سے تھیں علیل

ہفتہ کی صبح سی جے پی کے احتجاج سے قبل دہلی پولیس نے بڑی کارروائی…

2 hours ago