قومی

Maharashtra Assembly Elections 2024: مہاراشٹر الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں تیز، چیف الیکشن کمشنر راجیو کمارنے دی یہ جانکاری

Maharashtra Assembly Elections 2024: الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم مہاراشٹرمیں اسمبلی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ممبئی میں ہے۔ چیف الیکشن کمشنرراجیوکمارنے الیکشن کمشنرگیانیش کماراورایس ایس سندھو کے ساتھ الیکشن کی تیاریوں سے متعلق انتخابی افسران، پولیس سپرنٹنڈنٹ، میونسپل کمشنر، ڈویژنل کمشنراورریاستی حکومت کے دیگرسینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمارنے کہا کہ مہاراشٹراسمبلی الیکشن سے پہلے ہم نے سیاسی پارٹیوں اورافسران سمیت سبھی اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی۔ مجھے مکمل یقین ہے کہ مہاراشٹرجمہوریت کے جشن میں تعاون دے گا۔

جمہوریت میں سبھی کی شراکت ضروری: راجیو کمار

ممبئی میں میڈیا بریفنگ میں چیف الیکشن کمشنر(سی ای سی)  راجیوکمارنے کہا، ”جمہوریت میں سبھی کی شراکت ضروری ہے۔ مہاراشٹر میں ایک لاکھ 186 ووٹنگ مراکز ہیں۔ 42,558 شہری بوتھ اور57,600  دیہی بوتھ ہیں۔ ہم شہری علاقوں میں 100 فیصد بوتھوں پر سی سی ٹی وی کوریج یقینی بنانے کی پوری کوشش کریں گے اور دیہی علاقوں میں بھی ہم 50 فیصد سے زیادہ بوتھوں کوسی سی ٹی وی سے کورکرنے کی کوشش کریں گے۔”

388 بوتھوں کا مینیجمنٹ خواتین کریں گی: چیف الیکشن کمشنر

انہوں نے مزید کہا، ”350 بوتھوں کا مینیجمنٹ نوجوانوں کے ذریعہ کیا جائے گا، 299 بوتھوں کا مینیجمنٹ معذوروں کے ذریعہ کیا جائے گا اور 388 بوتھ کا مینیجمنٹ صرف خواتین کے ذریعہ کیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے یہ بھی واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر فرضی خبروں کی تشہیر نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو اس کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔

پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، چیف الیکشن کمشنرراجیوکمار کی رپورٹ کے مطابق، سی ای سی نے سبھی ووٹنگ مراکزپربنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ساتھ ہی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرزکو ریاست میں ووٹنگ کے دن رائے دہندگان کی قطاروں کا مناسب انتظام کرنے کے احکامات دیئے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرزکو ذاتی طورپرووٹنگ مراکزکا دورہ کرکے سبھی انتظام کا جائزہ لینے کے احکامات دیئے۔ واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنراورالیکشن کمشنر گیانیش کماراورایس ایس سندھو مہاراشٹر کے دوروزہ دورے پرہیں۔ مہاراشٹراسمبلی کی میعاد 26 نومبرتک ہے۔ ایسے میں امکان ظاہرکیا جا رہا ہے کہ جلد ہی الیکشن کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

1 hour ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

1 hour ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

3 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

3 hours ago