قومی

Twisha Sharma Death Case: ٹویشا شرما موت معاملہ میں سی بی آئی کی انٹری، شوہر اور ساس کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج

نئی دہلی : مدھیہ پردیش کےبھوپال شہر  کے حساس اور ہائی پروفائل کیس ٹویشا شرما موت معاملے میں اب مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے باضابطہ طور پر تحقیقات اپنے ہاتھ میں لے لی ہیں۔ سی بی آئی نے کٹارا ہلز تھانے میں پہلے سے درج مقدمے کو دوبارہ رجسٹر کرتے ہوئے اس حساس اور ہائی پروفائل کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس معاملے میں ڈی ایس پی نشو کشواہا کو تفتیشی افسرمقرر کیا گیا ہے۔ ایف آئی آرمیں شادی کے دن اضافی دو لاکھ روپے جہیز مانگنے کا ذکرسامنے آنے کے بعد کیس مزید سنگین ہو گیا ہے۔ سی بی آئی نے بھوپال پولیس اور ایس آئی ٹی کی کیس ڈائری، میڈیکل دستاویزات اورتمام ڈیجیٹل شواہد اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔ منگل کے روزبھوپال ضلع عدالت میں کال ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آر) اورسی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ رکھنے سے متعلق ایک اہم سماعت بھی ہونے جا رہی ہے، جس پرسب کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں۔سی بی آئی کی نئی ایف آئی آر میں ٹویشا شرما کی موت سے پہلے کی جو ٹائم لائن سامنے آئی ہے، اس نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق 9 دسمبر 2025 کو نوئیڈا میں ہندو رسم و رواج کے تحت ہونے والی شادی کے بعد سے ہی ٹویشا کو مسلسل اضافی 20 لاکھ روپے کے لیے ہراساں کیا جا رہا تھا، حالانکہ اس کے خاندان نے اپنی حیثیت سے زیادہ جہیز دیا تھا۔تحقیقات کے مطابق 12 مئی 2026 کی رات ٹویشا نے کئی بار اپنے میکے والوں سے فون پر بات کی تھی۔ رات تقریباً 9 بج کر 41 منٹ پر وہ اپنے خاندان سے واٹس ایپ ویڈیو کال پر بات کر رہی تھی کہ اچانک پس منظر میں شوہر سمرتھ سنگھ کے زور زور سے چیخنے کی آواز سنائی دی اور کال منقطع ہو گئی۔ اس کے بعد اہل خانہ نے متعدد بار فون کیا لیکن کسی نے جواب نہیں دیا۔ آخرکار رات 10 بج کر 35 منٹ پر ساس گیری بالا سنگھ نے فون اٹھا کر صرف اتنا کہا، ’’شی از نو مور‘‘ یعنی ’’وہ اب نہیں رہی‘‘، اور فون کاٹ دیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ پھانسی بتائی گئی ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ جسم پر کند چیز سے لگنے والی کچھ چوٹوں کے نشانات بھی ملے ہیں، جس سے ممکنہ ہاتھا پائی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سب سے بڑا سوال پولیس کو اطلاع دینے میں تقریباً سات گھنٹے کی تاخیر پر اٹھ رہا ہے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ اس دوران ملزم سمرتھ سنگھ اسپتال سے واپس گھر گیا تاکہ پولیس اور فارنسک ٹیم کے پہنچنے سے پہلے شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جا سکے۔تفتیش کے دوران سمرتھ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ ٹویشا بائی پولر ڈس آرڈر کا شکار تھی اور دونوں کے تعلقات شادی کے چند ماہ بعد ہی خراب ہو گئے تھے۔ تاہم اس نے مارپیٹ کے الزامات سے انکار کیا۔ حمل اور اسقاط حمل کے معاملے پر بھی دونوں خاندانوں کے بیانات میں تضاد سامنے آیا ہے۔ادھر ایس آئی ٹی اور فارنسک ٹیم نے ملزم کو ساتھ لے جا کر جائے وقوعہ کا دوبارہ جائزہ لیا اور کئی اہم دستاویزات، شادی کی تصاویر اور واٹس ایپ چیٹس ضبط کیں۔ چونکہ ملزم کی والدہ ریٹائرڈ جج رہ چکی ہیں، اس لیے ابتدا میں کیس دبانے کی کوششوں کی قیاس آرائیاں بھی ہو رہی تھیں، لیکن سی بی آئی کی سخت کارروائی نے واضح کر دیا ہے کہ اس معاملے میں اب ہر پہلو کی گہرائی سے جانچ کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago