قومی

CM Satheesan Meets PM Modi: کیرلم کے وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیشن نے کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال

نئی دہلی: کیرلم کے وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیشن ان دنوں دہلی کے دورے پر ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے منگل کے روز وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم مودی سے ستیشن کی یہ پہلی ملاقات ہے، جسے سیاسی طور پر کافی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

کیرلم کی ترقی پر گفتگو

وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے آج صبح وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور کیرلم سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے وزیراعظم سے کیرلم کی مستقبل کی ترقی کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون کی درخواست کی۔

پی ایم او نے بھی جاری کیں تصاویر

وزیراعظم دفتر (پی ایم او) نے بھی ملاقات کی تصاویر جاری کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ کیرلم کے وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیشن نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ ستیشن مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات دوپہر ڈھائی بجے نئی دہلی کے کرتویہ بھون میں طے ہے۔

یو ڈی ایف حکومت بننے کے بعد پہلی ملاقات

واضح رہے کہ کیرلم میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم مودی کے ساتھ ستیشن کی یہ پہلی ملاقات ہے۔ اگرچہ ملاقات کے ایجنڈے کے بارے میں سرکاری سطح پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم وزیر اعلیٰ نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ ملاقات کے دوران کیرلم سے متعلق مختلف اہم موضوعات زیر بحث آئے۔

اسمبلی انتخابات میں یو ڈی ایف کی بڑی کامیابی

وی ڈی ستیشن نے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی قیادت والے یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کو شاندار کامیابی دلائی تھی۔ انتخابات میں یو ڈی ایف نے 102 نشستیں حاصل کیں، جبکہ لیفٹ اتحاد کی نشستیں 99 سے گھٹ کر صرف 35 رہ گئیں۔ اس کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی تین نشستیں جیت کر پہلی بار اپنا کھاتہ کھولا۔ انتخابی نتائج کے بعد وی ڈی ستیشن نے 18 مئی کو اپنی 20 رکنی کابینہ کے ساتھ وزارتِ اعلیٰ کا حلف لیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

52 minutes ago

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

3 hours ago

Major Plane Crash in Congo: کانگو میں بڑا طیارہ حادثہ، 2 فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…

3 hours ago