قومی

Karnataka Congress Crisis: کرناٹک کانگریس میں بحران، دہلی میں اہم ملاقاتوں سے پہلے سرگرمیاں تیز، ’اگلے سی ایم‘ کے سوال پر مسکرائے ڈی کے شیوکمار

نئی دہلی: کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیوں کے درمیان اہم سیاسی ملاقاتوں سے قبل وزیر اعلیٰ سدرامیا منگل کی صبح دہلی کے اندرا بھون پہنچے۔ اس دوران نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار سے جب میڈیا نے سوال کیا کہ کیا وہ کرناٹک کے اگلے وزیر اعلیٰ بننے جا رہے ہیں تو وہ مسکرا دیے، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں مزید تیز ہوگئیں۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا پارٹی دفتر میں اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے اور کانگریس جنرل سکریٹریز کے سی وینوگوپال اور رندیپ سنگھ سرجے والا سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد ان کی ملاقات راہل گاندھی سے بھی طے ہے۔

دہلی پہنچنے سے پہلے ناشتے پر میٹنگ

اندرا بھون پہنچنے سے قبل سدارامیا نے دہلی کے کرناٹک بھون میں وزراء جی پرمیشور، ستیش جارکیہولی، ایچ سی مہادیوپا، بیرتھی سریش، کے جے جارج اور ایم بی پاٹل کے ساتھ ناشتے پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر کانگریس لیڈر اور ہریانہ کے انچارج بی کے ہری پرساد، قانونی مشیر پوننا اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔

پارٹی میں ابہام کی صورتحال: جارکیہولی

پی ڈبلیو ڈی وزیر ستیش جارکیہولی نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے پارٹی میں ابہام کی صورتحال برقرار ہے، تاہم امید ہے کہ یہ جلد ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہائی کمان کی جانب سے انہیں کوئی خصوصی پیغام نہیں ملا اور وہ وزیر اعلیٰ سدارامیا کے ساتھ دہلی آئے ہیں۔ جارکیہولی کے مطابق ابھی بات چیت شروع نہیں ہوئی، ملاقات کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی کہ معاملات کس سمت بڑھ رہے ہیں۔

KPCC صدارت پر بھی گفتگو متوقع

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر کے عہدے سے متعلق بھی اپنی رائے پیش کریں گے۔ ان کے مطابق پارٹی اس وقت کئی مسائل کا سامنا کر رہی ہے اور اگر قیادت کا معاملہ حل ہو جائے تو باقی مسائل خود بخود ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پوری پارٹی ہائی کمان کے فیصلے کی پابند رہے گی۔

“قیادت کی تبدیلی پر کوئی بات نہیں”

کانگریس ایم ایل سی اور سینئر لیڈر بی کے ہری پرساد نے کہا کہ قیادت کی تبدیلی سے متعلق کوئی باضابطہ گفتگو نہیں ہو رہی، تاہم معاملہ اب آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے توانائی کے وزیر کے جے جارج نے کہا کہ وہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ان کی معلومات ہیں، پارٹی میں کسی قسم کا ابہام موجود نہیں اور ہر لیڈر دہلی آتا ہے کیونکہ یہی اقتدار کا مرکز ہے۔

ہائی کمان کی میٹنگ پر سب کی نظریں

اب تمام نظریں کانگریس کی اس اہم میٹنگ پر مرکوز ہیں، جس میں ہائی کمان، وزیر اعلیٰ سدارامیا اور کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار شریک ہوں گے۔ ہائی کمان کے طلب کرنے پر دونوں لیڈران پیر کی دیر رات دہلی پہنچے تھے۔

قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں جاری

کرناٹک میں ممکنہ قیادت کی تبدیلی کی خبروں کے درمیان دونوں لیڈران کے حامی سیاسی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران کرناٹک کے وزیر ایم بی پاٹل نے کہا کہ وہ قیادت کی تبدیلی یا میٹنگ کے ممکنہ نتائج پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کیا سوچ رہے ہیں، اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

52 minutes ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

59 minutes ago