قومی

Ankita murder case: انکیتا قتل کیس میں نامعلوم وی آئی پی کے خلاف سی بی آئی نے درج کی ایف آئی آر، 2022 کے ہائی پروفائل کیس میں نئی جانچ شروع

 

دہرہ دون (اتراکھنڈ): انکیتا قتل کیس میں ایک بڑی پیش رفت کے طور پر مرکزی تفتیشی بیورو (CBI) نے منگل کو ایک نامعلوم وی آئی پی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی اور معاملے کی نئی سرے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دہلی میں سی بی آئی کرائم برانچ، برانچ نمبر 2 میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد خصوصی تفتیشی ٹیم دہرہ دون پہنچ گئی ہے اور معاملے کی گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے۔

2022 کا لرزہ خیز واقعہ، تینوں ملزمان کو عمر قید

یہ معاملہ ستمبر 2022 کا ہے، وننترا ریزورٹ میں کام کرنے والی پاوری ضلع کی رہائشی انکیتا کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ 30 مئی 2024 کو ضلع عدالت نے ریزورٹ کے مالک پلکت آریہ سمیت تینوں ملزمان کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ سابقہ ایس آئی ٹی جانچ کے دوران یہ انکشاف ہوا تھا کہ انکیتا پر ایک وی آئی پی کو ’خصوصی خدمات‘ فراہم کرنے کا دباؤ ڈالا جا رہا تھا، تاہم اس وقت اس وی آئی پی کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی تھی۔

وائرل آڈیو تنازع اور عوامی احتجاج

حال ہی میں سابق ایم ایل اے سریش راٹھور اور اُرملا سناور سے متعلق وائرل آڈیو کلپس کے بعد پیدا ہونے والے تنازع نے اس معاملے کو دوبارہ سرخیوں میں لا دیا، جس کے بعد ریاست بھر میں شدید عوامی احتجاج دیکھنے میں آیا۔ اس کے بعد انکیتا کے والدین نے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے منصفانہ اور شفاف جانچ کی اپیل کی اور سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

وزیراعلیٰ کی سفارش پر سی بی آئی جانچ منظور

وزیراعلیٰ دھامی نے 9 جنوری کو باضابطہ طور پر سی بی آئی جانچ کی سفارش کی، جس پر عمل کرتے ہوئے سی بی آئی نے اب ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ سی بی آئی جانچ کے اعلان کے بعد اپوزیشن نے الزام لگایا تھا کہ یہ قدم محض عوامی احتجاج کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاہم حکومت نے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد واضح کیا کہ یہ فیصلہ شفافیت اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ریاست بھر میں اس تفتیش کو بڑی دلچسپی اور امید کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے کہ نامعلوم وی آئی پی کی شناخت سامنے آئے گی اور انکیتا کو مکمل انصاف مل سکے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Sanjay Raut Targets BJP: ’’ملک کی فکر نہیں، صرف فرقہ وارانہ سیاست پر زور ہے…‘‘، ووٹ چوری معاملے پر بی جے پی پر سنجے راوت کا نشانہ

ایودھیا میں دیپوتسو کے حوالے سے سنجے راوت نے کہا کہ ایودھیا میں یہ روایت…

19 minutes ago

Sanjay Raut: ووٹ چوری میں بھی ہندو-مسلمان کرنے لگی بی جے پی، سنجے راوت کا مرکز اور بی جے پی پر حملہ

سنجے راوت نے الزام لگایا کہ اتر پردیش اور مہاراشٹر میں بھی اسی طرح کی…

38 minutes ago

امیتابھ بھچن کی طبیعت خراب، ایک ہفتے کے لئے رک گئی ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کی شوٹنگ

بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کی خرابی صحت کے باعث کوئزشو 'کون بنے گا…

40 minutes ago

Maner Encounter: منیر انکاؤنٹر پر تیجسوی اور روہنی کا حکومت پر حملہ، کہا- ’’انکاؤنٹر کلچر بند ہونا چاہیے‘‘

جمعہ کے روز منیر میں پولیس کے ساتھ مبینہ تصادم میں تین افراد کی موت…

1 hour ago

Air Pollution: ملک کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی تشویشناک، دہلی-این سی آر کی اے کیو آئی 674 سے تجاوز

دہلی میں اے کیو آئی 674 ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ نوئیڈا کی ایک…

1 hour ago