سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے یونٹی انفرا پروجیکٹس لمیٹڈ کے خلاف بینک فراڈ کا معاملہ درج کیا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے کمپنی کے پروموٹر کشور کرشنا راؤ آورسیکر، ابھیجیت کشور آورسیکر، آشیش آورسیکر (ایگزیکٹیو ڈائریکٹر) اور کئی دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
تحقیقاتی ایجنسی نے یہ معاملہ 16 بینکوں کے کنسورشیم کے ذریعہ 3847 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے سلسلے میں درج کیا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی ان پروموٹرز پر کافی عرصے سے نظر رکھے ہوئے تھی۔ کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیشی ایجنسی اپنی کارروائی آگے بڑھائے گی۔
اس معاملے میں، 17 اگست، 2023 کو، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ڈی جی ایم (ممبئی) رجنی کانت ٹھاکر نے یونٹی انفرا پروجیکٹس، ڈائریکٹرز اور کمپنی کے پروموٹرز کے خلاف 3847 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی تحریری شکایت درج کرائی تھی۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…