بھارت ایکسپریس۔
CBI Raid Delhi: سی بی آئی نے دہلی میں چھاپہ ماری کے دوران بچہ چوری کرکے بیچنے والے گروہ کو پکڑا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سی بی آئی نے اب تک تقریباً 8 نوزائیدہ بچوں کو بچایا ہے جو انسانی اسمگلروں کے چنگل میں تھے۔ سی بی آئی کی ایک ٹیم نے دہلی کے کیشو پورم علاقے میں چھاپہ مارا ہے اور یہاں سے بھی دو بچوں کو بچایا گیا ہے۔
شروعاتی جانچ کے مطابق، قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ یہ گروہ بچوں کو اسپتال سے چراتا تھا اورپھر ان بچوں کو بیچتا تھا۔ کیشوپورم میں سی بی آئی کی ایک بڑی ریڈ ہوئی اور مقامی پولیس بھی وہاں موجود رہی۔ بچہ چوری گینگ اورانسانی اسمگلنگ کرنے والے ایک گروہ کے انکشاف کی بات کہی جارہی ہے۔
وارڈ بوائے سے لے کرخواتین بھی شامل
نیوزایجنسی اے این آئی کے مطابق، دہلی کے کیشوپورم علاقے میں سی بی آئی کی چھاپہ ماری کے دوران دو نوزائیدہ بچے ملے ہیں، جنہیں ٹیم نے اپنے قبضے میں لیا ہے اوردوخواتین کو حراست میں لے کرپوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جس میں وارڈ بوائے سے لے کرخاتون اور دیگر لوگ شامل ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ یہ گروہ بچوں کو چارسے پانچ لاکھ روپئے میں بیچا کرتا تھا۔ یہ کرائے کے مکان میں رہتے تھے اوروہیں سے اپنا گروہ چلاتے تھے۔ ملی جانکاری کے مطابق، سی بی آئی کی ریڈ میں دہلی این سی آرسے 7 سے 8 بچوں کو برآمد کیا گیا ہے۔ وہیں جس جگہ پریہ ملزم کرائے پرگھرلے کررہتے تھے، مکان مالک کا کہنا ہے کہ انہیں کہاں سے گرفتارکیا گیا ہے، مجھے کوئی جانکاری نہیں ہے۔ تقریباً 11 ماہ پہلے ان لوگوں کو گھرکرائے پردیا تھا۔ رینٹ ایگریمنٹ بھی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…