قومی

CBI Raid In Safdarjung Hospital: دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں بدعنوانی پر سی بی آئی کی کارروائی، کئی مقامات پر چھاپہ ماری

CBI Raid In Safdarjung Hospital Delhi: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جمعرات (30 مارچ) کو دہلی کے صفدر جنگ اسپتال کے ایک ڈاکٹر سے متعلق مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی۔ افسران نے یہ جانکاری دی۔

انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بدعنوانی کے معاملے میں ڈاکٹراور کچھ بچولئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے رڈار پرآگئے تھے۔ چھاپہ ماری ابھی جاری ہے۔ افسران نے فی الحال اس سے متعلق مزید جانکاری دینے سے انکار کردیا ہے۔

سی بی آئی کے ایک اعلیٰ افسر نے اے این آئی کو بتایا کہ چھاپے کے دوران، سی بی آئی کو بدعنوانی سے متعلق تنخواہ میں اضافہ کے دستاویز ملے۔ دستاویز ضبط کئے گئے ہیں۔ افسر نے کہا کہ مرکزی ایجنسی نے نیورو سرجری محکمہ کے ایک ڈاکٹر اور بچولیوں سمیت کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

19 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago