قومی

Cash for Query Row: بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کا دعویٰ، مہوا موئترا کے خلاف کیش فار کوئری معاملے میں سی بی آئی انکوائری کا حکم

بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے نے دعویٰ کیا ہے کہ کیش فار کوئری معاملے میں ان کی شکایات کو سچ سمجھتے ہوئے لوک پال نے ٹی ایم سی لیڈر مہوا موئترا کے خلاف سی بی آئی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ دراصل، نشی کانت دوبے نے الزام لگایا تھا کہ مہوا موئترا نے صنعتکار ہیرانندنی سے پیسے لے کر پارلیمنٹ میں سوال پوچھے تھے۔

نشی کانت دوبے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا یعنی چند روپوں کے لیے ترنمول کانگریس کے سابق ایم پی نے کرپشن اور ملک کی سلامتی ہیرانندنی کے پاس گروی رکھ دی۔ جئے شیو”

 

مہوا پر پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کے لیے پیسے لینے کا الزام

دراصل، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے ٹی ایم سی لیڈر مہوا موئترا پر پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کے لیے پیسے لینے کا الزام لگایا تھا۔ یہی نہیں، یہ الزام ہے کہ مہوا نے اپنے دوست ہیرانندنی کو پارلیمنٹ لاگ ان آئی ڈی اور پاس ورڈ دیا بھی دیا تھا۔ نشی کانت دوبے نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر مہوا کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نتیش کمار کو بڑا جھٹکا، علی اشرف فاطمی نے پارٹی سے دیا استعفیٰ

 ایتھکس کمیٹی نے مہوا کے خلاف الزامات کو درست قرار دیا

اس کے بعد ایتھکس کمیٹی بنائی گئی۔ ایتھکس کمیٹی نے مہوا کے خلاف الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد مہوا موئترا کے رویے کو غیر اخلاقی اور غیر مہذب سمجھتے ہوئے ان کی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔ مہوا موئترا نے 2019 میں مغربی بنگال کی کرشن نگر سیٹ سے ٹی ایم سی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا تھا۔ ممتا بنرجی کی پارٹی نے اس بار بھی اسی سیٹ سے مہوا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

IND vs ENG: بھارت کے اسٹار کھلاڑی کو ملی وارننگ، انگلینڈ کے خلاف ایسانہیں کیا تو ٹیم انڈیا سے کردیا گیا جائے گا ڈراپ

آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…

13 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

38 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

1 hour ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

2 hours ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

2 hours ago