Manish Sisodia Arrested News: دہلی شراب بدعنوانی معاملے میں تقریباً 8 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو گرفتار کرلیا۔ دہلی کے نائب وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی نے ٹوئٹ کرکے لکھا، ‘یہ جمہوریت کے لئے کالا دن ہے’۔ وہیں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ٹوئٹ کرکے کہا، ‘منیش سسودیا کی گرفتاری تانا شاہی کی انتہا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈران نے پریس کانفرنس کرکے منیش سسودیا کی گرفتاری پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
سی بی آئی نے ثبوتوں کی بنیاد پر کیا گرفتار
موصولہ اطلاع کے مطابق، منیش سسودیا کو ثبوتوں کی بنیاد پر سی بی آئی نے گرفتار کیا ہے۔ آج صبح سے چل رہی آٹھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے دوران سی بی آئی نے منیش سسودیا کو معاملے سے متعلق کئی ثبوت دکھائے۔ جب ان سے ان ثبوتوں کے بارے میں پوچھا گیا تو سسودیا کوئی جواب نہیں دے سکے۔ وہیں سی بی آئی نے اس معاملے سے متعلق کئی ثبوتوں کو برباد کرنے کے الزام میں منیش سسودیا کو گرفتار کیا ہے۔ شراب گھوٹالے میں منیش سسودیا کی گرفتار سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ اس بیورو کریٹ کے بیان نے بھی اہم کردار نبھایا ہے، جس نے سی بی آئی کو دیئے بیان میں اس بات کا ذکر کیا تھا کہ ایکسائز پالیسی کو تیار کرنے میں سسودیا کا کردار اہم تھا۔
اگلا نمبر کیجریوال کا ہے: بی جے پی
عام آدمی پارٹی کی طرف سے کچھ ہی دیر میں رکن اسمبلی آتشی مارلینا ایک پریس کانفرنس بھی کرنے والی ہیں۔ دوسری جانب، بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے کہا ہے، ‘آخر کار شراب بدعنوانی معامللے میں منیش سسودیا بھی گرفتار، شراب سے برباد ہوئے اہل خانہ کے والدین اور بہنوں کی ہائے لگ گئی منیش سسودیا کو، ستیندر جین کے بعد کیجریوال کا ایک اور بدعنوان وزیر جیل میں، میں شروع سے کہہ رہا ہوں کیجریوال، منیش سسودیا اور ستیندر جین جیل جائیں گے۔ ان میں سے دو لوگ جیل جاچکے ہیں۔ اگلا نمبر کیجریوال کا ہے’۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…