مدھیہ پردیش میں حکومت کے ذریعہ 6 خواتین ججوں کو برخاست کردیا گیا تھا، اس پر سپریم کورٹ نے جمعہ کے روزازخود نوٹس لیا ہے۔ جسٹس بی وی ناگرتنا اور جسٹس سنجے کرول کی بینچ نے وکیل گورو اگروال کو اس معاملے میں عدالت کی مدد کے لئے ایمکس کیوری کی تقرری کی۔ دراصل، مدھیہ پردیش میں بڑا فیصلہ لیتے ہوئے 6 خواتین ججوں کو ایک ساتھ نوکری سے برخاست کردیا گیا تھا۔ ان خواتین ججوں پرالزام تھا کہ یہ صحیح سے کام نہیں کررہی تھیں۔
حکومت نے بتایا کہ یہ سبھی 6 خواتین جج قابل اطمینان کم نہیں کرپا رہی تھیں۔ ایسے میں حکومت نے ان سبھی 6 خواتین ججوں کو نوکری سے برخاست کردیا۔ مدھیہ پردیش کے محکمہ قانون اور قانون سازی کے امورنے یہ بڑی کارروائی کی ہے، ایسے میں سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایڈوکیٹ گورواگروال کو ایمکس کیوری مقررکیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کی میٹنگ اورفل کورٹ میٹنگ میں ان خواتین ججوں کوبرخاست کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ اس سفارش کی بنیاد پرمدھیہ پردیش حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ یہ تمام خواتین ریاست کے مختلف اضلاع میں تعینات تھیں۔ خدمات سے برطرفی کے بعد اس حوالے سے گزٹ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…