قومی

بنگال میں ٹی ایم سی لیڈران پر انڈے پھینکنے پرکلکتہ ہائی کورٹ نے لگائی پھٹکار، حکومت سے مانگی تفصیلی رپورٹ

مغربی بنگال میں اقتدارکی تبدیلی کے بعد عوامی احتجاج کا ایک نیا اندازسامنے آیا ہے، جسے ‘ایگ تھیریپی’ کا نام دیا جا رہا ہے۔ ناراض عوام سیاسی شخصیات پران کے قریب پہنچتے ہی انڈے پھینک رہے ہیں۔ اب یہ معاملہ عدالت تک پہنچ گیا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کوہدایت دی ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے گائیڈ لائن تیارکئے جائیں۔ عدالت نے اس سلسلے میں ریاستی حکومت سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اس طرح کے واقعات کوروکنے کے لئے ریاستی حکومت اورپولیس انتظامیہ کوسخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

بی جے پی کے اقتدارمیں آنے کے بعد ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈران پرانڈے پھینکنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے خلاف ٹی ایم سی لیڈران نے عدالت سے رجوع کیا۔ اسی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے عدالت نے ریاستی حکومت سے ان معاملات پررپورٹ طلب کی اورہدایت دی کہ ایسے واقعات میں ملوث افراد کی شناخت کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اس سے قبل ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے بھی خبردارکیا تھا کہ ایسے حملوں میں ملوث افراد کوعدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ابھیشیک بنرجی پرحملے سے ہوئی تھی شروعات

انڈے پھینکنے کے سلسلے کی شروعات ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری اوررکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی پرحملے سے ہوئی تھی۔ اقتدارکی تبدیلی کے بعد وہ ایک جاں بحق پارٹی کارکن کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے جاتے وقت ان پرانڈوں سے حملہ کیا گیا۔ ان کے کپڑے پھاڑدیئے گئے، وہ کسی طرح ہیلمیٹ پہن کرموقع سے نکلے۔ پھریہی حادثہ ریاست کے الگ الگ حصوں میں ترنمول کانگریس کے لیڈران کے ساتھ پیش آیا۔ اس ہنگامے میں ان کے کپڑے بھی پھاڑدیئے گئے اوروہ کسی طرح ہیلمٹ پہن کروہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

سبیہ ساچی دتہ پربھی انڈے پھینکے گئے، جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ کنال گھوش پربھی کالی گھاٹ میں سابق وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے سامنے انڈوں سے حملہ کیا گیا۔ اسی معاملے پرمنگل کوسماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس تپوبرت چکرورتی نے ریاستی حکومت سے کہا کہ ہمیں معاشرے میں بیداری پیدا کرنا ضروری ہے۔ عدالت نے سوال کیا کہ حکومت نے اب تک اس سلسلے میں کیا اقدامات کئے ہیں؟ اگرصرف ایک یا دو افراد کوگرفتار کرلیا جائے توکیا مسئلہ حل ہوجائے گا؟

لیڈران پرانڈے پھینکنے کے واقعات پرعدالت برہم

جسٹس پارتھ سارتھی چٹرجی نے کہا کہ تمام افراد کی سلامتی کویقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس پرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاہم اگرکوئی شکایت موصول نہ ہوتوکارروائی کیسے کی جا سکتی ہے؟ دوسری جانب وکیل کلیان بنرجی نے الزام لگایا کہ پولیس خود ایسے واقعات میں ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس ہجوم کے ذریعے تشدد (ماب لنچنگ) کوفروغ دے رہی ہے، ایسے میں عوام کیا کریں؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت فوری طورپرعبوری حکم جاری کرے کیونکہ ایسے حملے ہوائی اڈوں جیسے حساس مقامات پربھی ہورہے ہیں، بلکہ بعض وزراء بھی لوگوں کوانڈے پھینکنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ دونوں فریق کے دلائل سننے کے بعد کلکتہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کوانڈے پھینکنے کے واقعات کی روک تھام کے لئے گائیڈ لائن تیارکرنے کا حکم دیا اوراس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Bengal ex-CM Mamata Banerjee: ممتا بنرجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کا الزام، پارٹی نے کہا-’’تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکی لیڈر بھی محفوظ نہیں‘‘

مغربی بنگال سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ممتا دھڑے) نے…

15 minutes ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

40 minutes ago

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

1 hour ago

HM Amit Shah’s reply to Rahul Gandhi: امت شاہ کا راہل گاندھی کو دوٹوک جواب، کہا- 2029 میں چوتھی شکست کے لیے تیار رہیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…

2 hours ago