بین الاقوامی

Iran Update: ’’قومی مفادات پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کرے گا ایران…‘‘، صدر پیزشکیان کا واضح پیغام

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران اپنے عوام کے حقوق اور قومی مفادات پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ریاست کی عمومی پالیسیوں کے دائرہ کار میں انجام پائے اور ایران نے دشمنوں کی جانب سے مسلط کی گئی کسی بھی شرط کو نہ قبول کیا ہے اور نہ آئندہ کرے گا۔

امریکہ سے مذاکرات پر مؤقف

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، صدر پزشکیان نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوران ایران نے دشمنوں کی کسی بھی مسلط کردہ شرط کو تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے مذاکرات کے تمام مراحل میں وقار، خودمختاری اور مضبوط مؤقف کے ساتھ ایرانی عوام کے حقوق اور قومی مفادات کا دفاع کیا۔

قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں

قم میں ایک مدرسے کے علماء سے ملاقات کے دوران صدر پزشکیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی حالت میں عوام کے حقوق، اپنے بنیادی اصولوں اور قومی مفادات سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ان کے مطابق ملک کا بنیادی انحصار خدا، عوام اور حکومت کی قیادت پر ہے۔

سپریم لیڈر سے مکمل ہم آہنگی

انہوں نے مزید کہا: ’’مذاکرات کے تمام مراحل حکومت کی عمومی پالیسیوں کے فریم ورک کے اندر سپریم لیڈر کے ساتھ مکمل اور مسلسل ہم آہنگی اور ملک کے قانونی فریم ورک کے اندر انجام پائے۔‘‘

معاہدے کے مسودے کی سکیورٹی جانچ

انہوں نے بتایا کہ موجودہ سکیورٹی خدشات اور دیگر پابندیوں کے باوجود مفاہمتی یادداشت کے حتمی مسودے کا متعلقہ اداروں نے فنی اور سکیورٹی سطح پر تفصیلی جائزہ لیا، جسے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے ارکان کی بھرپور حمایت بھی حاصل ہوئی۔

مذاکراتی ٹیم پر تنقید کرنے والوں کو جواب

صدر پزشکیان نے بعض سیاسی حلقوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ مذاکراتی ٹیم کو بدنام کرنے اور قومی فیصلوں پر سوال اٹھا کر حاصل ہونے والی کامیابیوں کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قطر میں فریز فنڈز جلد جاری ہونے کا دعویٰ

صدر پزشکیان نے پیر کے روز قم میں ایک تقریب کے دوران یہ بھی دعویٰ کیا کہ قطر میں فریز ایران کے بارہ ارب ڈالر میں سے چھ ارب ڈالر جلد جاری کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تیل اور پیٹروکیمیکل شعبے پر عائد پابندیاں ختم ہونے سے ملکی معیشت کو بھی نمایاں ریلیف ملے گا۔ صدر کے مطابق یہ پیش رفت سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والے معاہدے کا حصہ ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

National Ayurveda Day 2026: ’دنیا کے لیے پائیدار صحت کا ماڈل ہے بھارت کا آیوروید‘، قومی آیوروید دن پر امت شاہ نے کیا کہا؟

قومی آیوروید دن کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے ملک…

57 minutes ago

Ayushman Bharat 8 Years: ’دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ اسکیم‘، آیوشمان بھارت کے 8 سال مکمل ہونے پر پی ایم مودی نے کیا کہا؟

مرکزی حکومت کی اہم اور دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ’آیوشمان بھارت‘…

1 hour ago

Gold Flake Cigarettes Get Costlier: گولڈ فلیک سگریٹ ہوئی مہنگی، جانئے 10 اور 20 سگریٹ والے پیکٹ کی نئی قیمت

سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ رواں سال نافذ کیا گیا نیا…

2 hours ago