قومی

Cabinet Approves ₹1500 Cr Scheme for Mineral Recycling: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کابینہ نے اہم معدنیات کی ری سائیکلنگ کے لیے 1500 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے بدھ کے روز اہم معدنیات (critical minerals) کی بازیافت اور پیداوار کے لیے 1,500 کروڑ روپے کے ترغیبی منصوبے کی منظوری دے دی۔ اس کا مقصد ثانوی ذرائع (secondary sources) جیسے کہ ای-ویسٹ اور بیٹری اسکریپ سے اہم معدنیات نکالنے کی ملکی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔ یہ منصوبہ نیشنل کریٹیکل منرل مشن (NCMM) کے تحت شروع کیا جا رہا ہے تاکہ بھارت کی داخلی فراہمی کو مضبوط بنایا جا سکے اور سپلائی چین کے خطرات کم کیے جا سکیں۔ حکومت کے مطابق نئی کانوں اور بیرونِ ملک حصول میں وقت لگے گا، لہٰذا ری سائیکلنگ کو فوری متبادل کے طور پر اپنایا جا رہا ہے۔

منصوبے کی مدت اور دائرۂ کار

یہ اسکیم مالی سال 2025-26 سے 2030-31 تک چھ سال چلے گی۔ اس میں ای-ویسٹ، لیتھیم آئن بیٹری اسکریپ اور گاڑیوں کے پرزوں جیسے Catalytic Converters کی ری سائیکلنگ کو شامل کیا جائے گا۔ اس اسکیم سے بڑے اداروں کے ساتھ چھوٹے کاروبار اور اسٹارٹ اپس بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس کے بجٹ کا ایک تہائی چھوٹے کاروباروں کے لیے مختص ہے۔ یہ ترغیبات نئی ری سائیکلنگ یونٹس کے قیام کے ساتھ ساتھ موجودہ یونٹس کی توسیع اور جدیدکاری کو بھی سپورٹ کریں گی۔ صرف black mass بنانے والے نہیں، بلکہ اصل معدنیات نکالنے والے ری سائیکلرز اس کے لیے اہل ہوں گے۔

ترغیبی ڈھانچہ

Capex سبسڈی: مشینری، پلانٹ اور یوٹیلٹیز پر 20 فیصد سبسڈی اُن یونٹس کو ملے گی جو مقررہ مدت میں پیداوار شروع کریں گے۔ تاخیر کی صورت میں سبسڈی کم ہو جائے گی۔

Opex سبسڈی: یہ آپریٹنگ اخراجات پر ہوگی، جو پچھلے سال کی فروخت کی بنیاد پر دی جائے گی۔ دوسرے سال میں 40 فیصد اور پانچویں سال میں 60 فیصد سبسڈی دی جا سکتی ہے، بشرطے کہ فروخت کا ہدف پورا کیا جائے۔

سبسڈی کی حد

بڑے اداروں کے لیے: زیادہ سے زیادہ 50 کروڑ روپے

چھوٹے اداروں کے لیے: زیادہ سے زیادہ 25 کروڑ روپے

وہیں Opex سپورٹ کی حد بالترتیب 10 کروڑ اور 5 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔

متوقع فوائد

حکومت کو امید ہے کہ اس اسکیم سے 270 کلوٹن سالانہ ری سائیکلنگ صلاحیت پیدا ہو گی، جس سے 40 کلوٹن اہم معدنیات ہر سال حاصل ہوں گی۔ اس منصوبے سے تقریباً 8,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور 70,000 براہِ راست و بالواسطہ روزگار پیدا ہونے کی توقع ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Mutual Funds Investment: ہر ماہ 25,000 روپے کی ماہانہ ایس آئی پی یا 5 لاکھ روپے کی یکمشت سرمایہ کاری، 20 سال میں کس سے بنے گا زیادہ فنڈ؟

اب دونوں طریقوں کا موازنہ کریں تو دیے گئے اندازوں کے مطابق، 25,000 روپے کی…

25 minutes ago

Delhi-NCR, Air Pollution: دہلی-این سی آر میں بارش کے بعد بڑھی ٹھنڈ، کیا زہریلی ہوا سے بھی ملے گی راحت؟

دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح بھی تشویش بڑھا رہی ہے۔ 25 اکتوبر کو دستیاب…

57 minutes ago

Italy Protests: اٹلی میں احتجاج کی آگ پھر بھڑک اٹھی، کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے ہفتے کی شام سوشل میڈیا کے ذریعے ان…

2 hours ago

UP Special TET Exam: یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کی تاریخ کا اعلان، 31 اکتوبر سے ملیں گے ایڈمٹ کارڈ، جانیں مکمل شیڈول

یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کا امتحان 3 نومبر کو دو شفٹوں میں ہوگا۔…

10 hours ago