وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے گھریلو ایل پی جی کی فروخت پر ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے تین سرکاری تیل مارکیٹنگ کمپنیوں (آئی او سی ایل، بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل) کو 30000 کروڑ روپے کی معاوضے کی منظوری دے دی ہے۔ معاوضے کی تقسیم تیل اور قدرتی گیس کے وزارت کے ذریعہ ان کمپنیوں میں کی جائے گی۔ یہ معاوضہ بارہ قسطوں میں ادا کیا جائے گا۔
گھریلو ایل پی جی سلنڈر سرکاری شعبے کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں یعنی آئی او سی ایل ، بی پی سی ایل ، ایچ پی سی ایل کے ذریعے صارفین کو مقررہ قیمتوں پر فراہم کیے جاتے ہیں ۔ایل پی جی کی بین الاقوامی قیمتیں 2024-25 کے دوران اعلی سطح پر رہی اور اب بھی اعلی سطح پر ہے۔ تاہم ، بین الاقوامی ایل پی جی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے صارفین کو بچانے کے لیے ، لاگت میں اضافہ گھریلو ایل پی جی کے صارفین پر نہیں ڈالا گیا جس کی وجہ سے تینوں او ایم سی ایس کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ۔ نقصانات کے باوجود ، پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ملک میں سستی قیمتوں پر گھریلو ایل پی جی کی مسلسل سپلائی کو یقینی بنایا ہے ۔
یہ معاوضہ او ایم سی ایس کو خام تیل اور ایل پی جی کی خریداری ، قرض کی ادائیگی ، اور اپنے سرمائے کے اخراجات کو برقرار رکھنے جیسی اپنی اہم ضروریات کو پورا کرنے کا موقع فراہم کرے گا ، اس طرح ملک بھر کے گھروں میں ایل پی جی سلنڈروں کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔یہ قدم ان پی ایس یو او ایم سی ایس کی مالی صحت کو برقرار رکھتے ہوئے صارفین کو عالمی توانائی کی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ سے بچانے کے لیے حکومت کے عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے ۔ یہ پی ایم اجولا یوجنا جیسی فلیگ شپ (نمایاں )اسکیموں سمیت گھریلو ایل پی جی کے تمام صارفین کو کھانا پکانے کے صاف ایندھن کی وسیع پیمانے پر دستیابی کو یقینی بنانے کے مقصد کی بھی تصدیق کرتا ہے ۔
بھارت ایکسپریس۔
دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارتی خواتین ٹیم نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست…
نئی دہلی میں یمنا پار کے علاقے میں دسہرہ تقریب کی تیاریاں تیز، وزیر اعظم…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ…
وزیر اعظم مودی کے وژن کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ملک میں علاقائی رابطے…
وزیراعظم نریندر مودی کے خطبات پر مشتمل کتاب ’تہذیب کا پانچواں باب‘ کی تقریب اجرا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھارتی دستے کی حوصلہ…