وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے فلیگ شپ اسکیم آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم-جے اے وائی) کے تحت آمدنی سے قطع نظر 70 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام بزرگ شہریوں کے لیے ہیلتھ کوریج کو منظوری دی ہے۔اس کا مقصد تقریباً 4.5 کروڑ خاندانوں کو فائدہ پہنچانا ہے جن میں چھ (6) کروڑ بزرگ شہریوں کو خاندان کی بنیاد پر 5 لاکھ روپے کا مفت ہیلتھ انشورنس کور حاصل ہے۔اس منظوری کے ساتھ، 70 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام بزرگ شہری خواہ ان کی سماجی و اقتصادی حیثیت کچھ بھی ہو اے بی پی ایم-جے اے وائی کے فوائد حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔
اہل بزرگ شہریوں کو اے بی پی ایم-جے اے وائی کے تحت ایک علیحدہ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ 70 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہری جو پہلے سے ہی اے بی پی ایم-جے اے وائی کے تحت شامل خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں اپنے لیے 5 لاکھ روپے تک کا اضافی ٹاپ اپ کور حاصل کریں گے (جسے انہیں خاندان کے دیگر اراکین جن کی عمر 70 سال سے کم ہے کے ساتھ بانٹنے کی ضرورت نہیں ہے)۔ 70 سال اور اس سے زیادہ عمر کے دیگر تمام بزرگ شہریوں کو خاندان کی بنیاد پر ہر سال 5 لاکھ روپے تک کا کور ملے گا۔ 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہری جو پہلے ہی دیگر عوامی صحت انشورنس اسکیموں جیسے کہ مرکزی حکومت کی صحت اسکیم (سی جی ایچ ایس)، سابق فوجی کنٹریبیوٹری ہیلتھ اسکیم (ای سی ایچ ایس)، آیوشمان سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کے فوائد حاصل کر رہے ہیں وہ یا تو موجودہ اسکیم یا اے بی پی ایم-جے اے وائی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ یہ واضح کیا گیا ہے کہ 70 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہری جو پرائیویٹ ہیلتھ انشورنس پالیسیوں یا ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس اسکیم کے تحت آتے ہیں اے بی پی ایم-جے اے وائی کے تحت فوائد حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔
اے بی پی ایم-جے اے وائی دنیا کی سب سے بڑی پبلک فنڈڈ ہیلتھ انشورنس اسکیم ہے جو 12.34 کروڑ خاندانوں کے مساوی 55 کروڑ افراد کو ثانوی اور تیسرے درجے کی نگہداشت کے اسپتال میں داخل ہونے کے لیے فی خاندان 5 لاکھ روپے کا ہیلتھ کور فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت عمر سے قطع نظر اہل خاندان کے تمام ممبران کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس اسکیم میں 7.37 کروڑ اسپتالوں میں داخلوں کا احاطہ کیا گیا ہے جن میں 49 فیصد خواتین مستفیدین شامل ہیں۔ اس اسکیم کے تحت عوام کو ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا فائدہ ہوا ہے۔اس سے قبل اپریل 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے کور کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔
اے بی پی ایم-جے اے وائی اسکیم میں فائدہ اٹھانے والوں کی بنیاد میں مسلسل توسیع ہوئی ہے۔ ابتدائی طور پر، 10.74 کروڑ غریب اور کمزور خاندان جو کہ ہندوستان کی نچلی 40 فیصد آبادی پر مشتمل تھے، اس اسکیم کے تحت شامل تھے۔ بعد میں، حکومت ہند نے جنوری 2022 میں اے بی پی ایم-جے اے وائی کے تحت آنے والے مستفیدین کی تعداد کو 10.74 کروڑ خاندانوں سے بڑھا کر 12 کروڑ کر دیا گیا۔ اس اسکیم کو مزید وسعت دی گئی تاکہ ملک بھر میں کام کرنے والے 37 لاکھ اے ایس ایچ اے/اے ڈبلیو ڈبلیو/اے ڈبلیو ایچ اور ان کے خاندانوں کے لیے مفت صحت کی دیکھ بھال کے فوائد کا احاطہ کیا جا سکے۔ مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے، اے بی پی ایم-جے اے وائی کے تحت اب ملک بھر میں 70 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں کو 5 لاکھ روپے کی مفت صحت کی دیکھ بھال کی کوریج فراہم کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…