قومی

MK Stalin on CAA: سی اے اے ایک شروعات ہے، بی جے پی کا اگلا ہدف ’مختلف زبانیں بولنے والے‘ لوگ ہوں گے: اسٹالن

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے اتوار کے روز کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ شہریت (ترمیمی) ایکٹ صرف ایک شروعات ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مستقبل میں “ہر ریاست میں مختلف زبانیں بولنے والے’ لوگوں کو نشانہ بنانے کے لیے قانون لائے گی۔2004 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی کی ‘انڈیا شائننگ’ مہم کا حوالہ دیتے ہوئے اسٹالن نے کہا کہ اس وقت کے سروے نے بھی بی جے پی کے حق میں لہر کی پیش گوئی کی تھی۔

چنئی کے انگریزی روزنامہ ‘ڈی ٹی نیکسٹ’ (17 مارچ) کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جب چیف منسٹر اسٹالن سے ہندی پٹی میں اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کے انتخابی امکانات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، “حالانکہ، انتخابی نتائج یونائیٹڈ پروگریسو الائنس (یو پی اے)  کے حق میں رہے اور اگلے 10 سال تک اسی کی سرکار رہی۔ 2004 کی طرح 2024 کے انتخابات کے نتائج ئیں گے۔ تاریخ اپنے آپ کو دہرائے گی۔

شہریت ترمیمی قانون کے تحت مرکز کی طرف سے قوانین کو نوٹیفائی کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر، اسٹالن نے کہا کہ سی اے اے بی جے پی کی تفرقہ انگیز سیاست کا حصہ ہے اور یہ فی الحال صرف اقلیتوں کے خلاف دکھائی دے سکتا ہے، لیکن مستقبل میں بی جے پی ہر ریاست میں مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کو نشانہ بناتے ہوئے ” نئے قوانین لائے گی۔ CAA  صرف اس کی شروعات ہے۔”

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ڈی ایم کے نے انتخابی بانڈ کے معاملے پر اپنا فائدہ کھو دیا ہے کیونکہ پارٹی بھی اب ختم ہو چکی اسکیم کے استفادہ کنندگان میں سے ایک ہے اور بی جے پی “تنقید سے توجہ ہٹانے” کا حوالہ دے رہی ہے، تو اسٹالن نے کہا، ‘ڈی ایم کے اور دیگر پارٹیوں پر الزام لگانے والی بی جے پی کی ساکھ کی اور اس نے انتخابی فنڈ جمع کرنے کے لیے کس پر دباؤ ڈالا، اس کی چھان بین کرنے کی ضرورت ہے۔ بی جے پی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی اے اے قوانین کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی اِس ریاست کی حکومت،قوانین پر پابندی عائد کرنے کا کیا مطالبہ

ڈی ایم کے اپنے پہلے انتخابات (1957) کے وقت سے انتخابی فنڈز اکٹھا کر رہی ہے۔ ڈی ایم کے کے بانی سی این انادورائی نے 1967 کے انتخابات کے دوران 10 لاکھ روپے کا ہدف رکھا تھا۔ اسٹالن نے کہا، “کلیگنر (ڈی ایم کے کے آنجہانی سرپرست ایم کروناندھی) نے تب 11 لاکھ روپے اکٹھے کیے تھے۔ ڈی ایم کے کے لیے پیسہ اکٹھا کرنا اور اس طرح کی جمع شدہ رقم کا صحیح آڈٹ کرنا معمول کی بات ہے۔ ہم نے اسی شفاف طریقے سے انتخابی بانڈز کے ذریعے رقوم اکٹھی کی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

59 mins ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

2 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

2 hours ago