قومی

Bulldozer on Madrasa in Amreli: گجرات کے امریلی میں مدرسے پر چلا بلڈوزر، مولانا محمد فضل عبدالعزیز شیخ پر پاکستان کنیکشن کا الزام

امریلی: گجرات کے امریلی میں مولانا محمد فضل عبدالعزیز شیخ کے مدرسے کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے مولانا کے مدرسے پر بلڈوزر چلا کر مسمار کر دیا ہے۔ معاملہ امریلی کے دھاری علاقے میں واقع ہیم کھڈیپارا علاقے سے متعلق ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ محمد فضل عبدالعزیز شیخ کے زیر انتظام مدرسہ کی زمین حکومت نے مستحقین کو الاٹ کی تھی۔ اسی پلاٹ پر یہ مدرسہ بنایا گیا تھا۔

حال ہی میں پولیس کی تفتیش میں مولانا محمد فضل کے واٹس ایپ میں ’پاکستان‘ سے متعلق کئی واٹس ایپ گروپس پائے گئے۔ مشکوک سرگرمیوں کے مد نظر ایس پی اور کلکٹر کی الگ الگ ٹیمیں مدرسہ کی چھان بین کر رہی تھیں۔ جس کے بعد انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کو مسمار کر دیا۔

ڈپٹی ایس پی پی آر راٹھور نے بتایا کہ دھاری میں ایک مدرسہ چل رہا تھا اور تحقیقات کے دوران مولانا نے مدرسے سے متعلق کوئی دستاویز نہیں دکھائی، جس سے ثابت ہو سکے کہ یہ مدرسہ ان کا ہے۔ اس کے بعد انتظامیہ نے مدرسہ کو گرانے کا حکم جاری کیا اور اب مدرسہ کو گرانے کی کارروارئی جاری ہے۔

تحقیقات کے بعد مدرسہ کو گرانے کی کارروائی

انہوں نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات ہے اور علاقے میں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اگر ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو ہم سخت ایکشن لیں گے۔ صوبائی عہدیدار ہرش وردھن سنگھ جڈیجہ نے بتایا کہ دھاری میں جس جگہ مدرسہ چل رہا تھا وہ غریب مستحقین کو الاٹ کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے بعد مدرسہ کو گرانے کی کارروائی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر کے واشم میں کشیدگی، دو فریقوں کے درمیان پتھراؤ میں متعدد افراد زخمی

یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب سرحد پار دہشت گردی کے معاملے پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تناؤ کا ماحول ہے۔ ہندوستانی فوج نے آپریشن سندور کے تحت پاکستان میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کے خلاف فوجی کارروائی کی ہے۔ جواب میں پاکستان نے ہندوستان میں فوجی اور سویلین اہداف پر حملے کیے جنہیں ہندوستانی فضائی دفاعی نظام نے بڑی حد تک ناکام بنا دیا۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

10 minutes ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

1 hour ago

Anant Singh 9 Murder Statement: اننت سنگھ کا دعویٰ، ’نتیش کمار کے لیے 9 قتل کروائے‘، باہوبلی رکن اسمبلی نے اور کیا کچھ کہا؟

بہار میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے درمیان جے ڈی یو کے رکن اسمبلی…

2 hours ago