سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے آج 12ویں جماعت کے بورڈ امتحان 2025 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ لاکھوں طلبہ کا انتظار بالآخر ختم ہو گیا۔ اس سال پاس ہونے کا مجموعی تناسب 88.39فیصد ہے ،جو کہ پچھلے سال سے قدرے بہتر ہے۔
طلباء اپنے رول نمبر اور اسکول کوڈ کی مدد سے CBSE کی سرکاری ویب سائٹ cbseresults.nic.in پر اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مارک شیٹ کو DigiLocker اور UMANG ایپ کے ذریعے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
اس سال مجموعی طور پر 17,04,367 طلبہ نے امتحان کے لیے رجسٹریشن کرایا تھا، ان میں سے 16,92,794 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے۔ ان میں سے 14,96,307 طلباء کامیاب ہوئے۔ 2024 میں پاس ہونے کا تناسب 87.98 فیصد تھا، جب کہ اس سال 88.39 فیصد طلباء نے امتحان پاس کیا ہے۔ یعنی اس بار 0.41 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
میرٹ لسٹ جاری نہیں ہوئی
سی بی ایس ای نے اس سال بھی ٹاپرز کی کوئی میرٹ لسٹ جاری نہیں کی ہے۔ بورڈ کا خیال ہے کہ اس سے غیر ضروری مقابلے سے بچ جائے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جن طلباء نے 90 فیصدیا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں، انہیں ‘ڈسٹنکشن’ سے نوازا جائے گا۔
سی بی ایس ای 12ویں کا نتیجہ 2025 کیسے چیک کریں
سب سے پہلے تمام طلباء سرکاری ویب سائٹ cbseresults.nic.in پر جائیں۔
اب طلباء “سینئر اسکول سرٹیفکیٹ امتحان (کلاس بارہویں) 2025” کے لنک پر کلک کریں۔
اس کے بعد سٹوڈنٹ رول نمبر، سکول نمبر اور ایڈمٹ کارڈ آئی ڈی درج کریں۔
اس کے بعد طلباء سمٹ بٹن پر کلک کریں۔
اب نتیجہ طالب علم کی سکرین پر ظاہر ہو گا، جسے ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔
Digilocker سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے
digilocker.gov.in پر جائیں یا موبائل ایپ کھولیں۔
سی بی ایس ای سیکشن پر جائیں۔
اپنا رول نمبر درج کرکے لاگ ان کریں۔
ڈیجیٹل مارک شیٹ، پاسنگ سرٹیفکیٹ اور مائیگریشن سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کریں۔
بھارت ایکسپریس اردو
2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کا بڑا تنظیمی فیصلہ، دیویندر نشاد اور آلوک…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…
بھارت اور برازیل کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے…
وزیراعظم نریندر مودی نے پی ایم او کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا،…
اساتذہ اور گریجویٹ حلقوں کی 8 نشستوں پر 23 اکتوبر کو ووٹنگ، کانگریس نے 5…