قومی

Why Were Two Shrines Destroyed Overnight: رامپور میں بلڈوزر ایکشن: راتوں رات کیوں منہدم کر دیے گئے دو مزارات؟

اتر پردیش کے رامپور ضلع سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ترقیاتی کاموں اور تجاوزات کے خلاف  مہم کے نام پر انتظامیہ کا سخت رویہ ایک بار پھر دیکھنے کو ملا ہے۔ ضلع کے بلاسپور علاقے میں انتظامیہ نے انتہائی خفیہ ’سیکرٹ آپریشن‘ چلاتے ہوئے ہائی وے  کو چوڑا کرنے کے نام پر سڑک کے پاس والی دو درگاہوں پر راتوں رات بلڈوزر چلا دیا۔ دیر رات اچانک ہوئی اس بڑی کارروائی سے صبح ہوتے ہی پورے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ اس پورے آپریشن کو اتنی خاموشی اور سخت پولیس نگرانی میں انجام دیا گیا کہ عام لوگوں کو اس کی بھنک تک نہیں لگی۔

صبح 3 بجے کا ’سیکرٹ آپریشن‘

اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی شہری ہائی وے پر بلاک دفتر کے سامنے واقع حضرت صادق شاہ میاں  رحمتہ اللہ علیہ  کی درگاہ کے قریب کی گئی۔ صبح تقریباً تین بجے اچانک دو جے سی بی مشینیں اور خالی ڈمپر موقع پر لا کر کھڑے کر دیے گئے۔ چونکہ معاملہ مذہبی مقام سے جڑا تھا، اس لیے انتظامیہ نے اس کارروائی کو مکمل طور پر خفیہ رکھا تاکہ کسی بھی طرح کے احتجاج سے بچا جا سکے۔

علاقہ پولیس چھاؤنی میں تبدیل

اس بڑے انہدامی آپریشن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ موقع پر کئی تھانوں کی بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی۔ پورے علاقے کو چاروں طرف سے گھیر کر پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران مرکزی چوراہے اور کیمری تِراہا پر ٹریفک مکمل طور پر روک دی گئی تاکہ کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

صبح ہوتے ہی علاقے میں ہلچل

انتظامیہ کی یہ کارروائی صبح ہونے سے پہلے مکمل کر لی گئی۔ جب لوگ نیند سے بیدار ہوئے تو معلوم ہوا کہ رات کے اندھیرے میں ہائی وے کے کنارے موجود دونوں درگاہیں منہدم کر دی گئی ہیں۔ درگاہوں کے انہدام کی خبر بلاسپور میں تیزی سے پھیل گئی اور بڑی تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہونے لگے۔ تاہم بھاری پولیس نفری کی وجہ سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ہائی وے کو چوڑا کرنے  منصوبے کے تحت کی گئی ہے۔ افسران کے مطابق ترقیاتی کام میں رکاوٹ  بننے والے ان مزارات کو پہلے ہی نشان زد کر لیا گیا تھا اور قانونی عمل کے تحت انہیں ہٹایا گیا ہے۔حالانکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ درگاہیں سڑک سے کافی دوری پر واقع تھیں۔ فی الحال علاقے میں احتیاطاً پولیس فورس تعینات ہے اور صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Adani Power: اڈانی پاور اور ڈروک گرین پاور بھوٹان میں 770 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ قائم کریں گے

یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…

35 minutes ago

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

3 hours ago