حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمراں جماعت بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے جمعہ کے روز مرکز میں برسراقتدار نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت پر گزشتہ نو برسوں کے دوران ’’ریاست مخالف‘‘ موقف اختیار کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ تلنگانہ دورے کا ‘بائیکاٹ’ کرے گی۔ وزیر اعلی کے. چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کے فرزند راما راؤ نے دعویٰ کیا کہ مودی نے سال 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد سے تلنگانہ مخالف رخ اختیار کیا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ آندھرا پردیش اسٹیٹ ری آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت تلنگانہ سے کئے گئے وعدوں کو مرکز نے پورا نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے ایک سال قبل گجرات کے داہود میں 20,000 کروڑ روپے کی ریل انجن فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھا تھا، جب کہ تلنگانہ کے لیے محض 521 کروڑ روپے کی گڈز ٹرین کوچ مینوفیکچرنگ یونٹ کا اعلان کیا۔ راما راؤ نے کہا کہ آندھرا پردیش اسٹیٹ ری آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت ریل کوچ مینوفیکچرنگ فیکٹری تلنگانہ میں قائم کی جانی تھی۔
انہوں نے کہا، ’’گجرات کے لیے 20 ہزار کروڑ کی فیکٹری جبکہ تلنگانہ کے لیے 521 کروڑ روپے، ایسا لگتا ہے کہ خیرات دی گئی ہے۔ تلنگانہ حکومت میں میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر نے کہا کہ پرائیویٹ کمپنی نے تلنگانہ میں 1000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرکے کوچ فیکٹری قائم کی ہے اور تلنگانہ کی عوام مودی کو تسلیم نہیں کرے گی اگر 521 کروڑ روپئے سے فیکٹری قائم کی جائے گی۔
کھمم میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بی آر ایس پر حالیہ حملے کے بارے میں پوچھے جانے پر راما راؤ نے سوال کیا کہ راہل گاندھی کس اختیار سے پالیسیوں کے اعلانات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”راہل گاندھی یہاں آئے اور پالیسی بیانات دیئے۔ وہ کس حق سے ایسے بیانات دے رہے ہیں؟ کیا وہ کانگریس صدر ہیں؟ کیا وہ تلنگانہ کانگریس کے ریاستی صدر ہیں؟ کیا وہ ممبر پارلیمنٹ ہے؟
یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی کے معاملے میں عدالت جائی گی کانگریس، پرینکا گاندھی نے کہا: مغرور حکومت سچ کو دبانا چاہتی ہے
واضح رہے کہ راہل گاندھی نے حال ہی میں بی آر ایس کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیا تھا۔ وزیر اعظم مودی ہفتہ کے روز تلنگانہ کا دورہ کریں گے اور ورنگل میں منعقد ایک پروگرام میں کل 6100 کروڑ روپے کے اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پروگرام میں شامل ہونے سے پہلے مودی بھدرکالی مندر میں پوجا کرنے جائیں گے۔ وہ ایک عوامی ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا نے بدھ کے روز ہندوستان کے…
سنٹرل اسٹیٹسٹکس آفس (سی ایس او) نے 2024-25 کے لیے جی ڈی پی کی شرح…
سی ایم نائیڈو نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے عزم سے متاثر ہیں۔ انہوں…
مجموعی طور پر، جب کہ عالمی محاذ پر چیلنجز بدستور برقرار ہیں، توقع ہے کہ…
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ والے جغرافیے، جیسے انڈیا اور سب سہارا…
روایتی ملازمتیں جیسے کھیت مزدور، ڈیلیوری ڈرائیور، تعمیراتی کارکن، فوڈ پروسیسنگ ورکرز اور سیلز لوگ…