پونے میں اندریانی ندی پر بنایا گیا ایک لوہے کا پل گرنے سے 2 سیاحوں کی موت ہو گئی ہے اور کئی اور کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ یہ واقعہ آج کنڈمالا میں پیش آیا جو کہ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے اور مانسون کے دوران یہاں بڑی تعدد میں سیاح آتے ہیں۔ اطلاع کے مطابق تقریباً 15 سے 20 سیاح اس وقت پل پر موجود تھے، جب پل گرا۔ پانی کا تیز بہاؤ شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے مزید خطرناک ہو گیا اور مانا جا رہا ہے کہ یہی پل کے گرنے کی وجہ بنا ہے۔
این ڈی آر ایف موقع پر پہنچی
پل گرنے کی وجہ سے کچھ سیاح بہتی ہوئی ندی میں جا گرے اور ندی کی تیز دھار میں بہنے کی وجہ سے ڈوب گئے۔ وہیں کچھ سیاح شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں اور کئی اور کے ڈونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) سمیت پولیس اور ڈیزاسٹر ریلیف کارکن موقع پر پہنچ گئے ہیں اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اب تک آٹھ افراد کو بچا لیا گیا ہے، کیوں کہ سرکاری ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے ہی مقامی اور پولیس نے بچاؤ کی کوششیں شروع کر دی تھیں۔ تاہم دو خواتین تاحال پل کے نیچے پھنسی ہوئی ہیں۔
مقامی لوگوں کو پہلے ہی تھا پل کے ٹوٹ گرنے کا خدشہ
واضح رہے کہ مقامی لوگوں نے اس پل کے ٹوٹ گرنے کے خدشات کا اظہار پہلے بھی کیا تھا، لیکن بہت سے سیاح اس ممکنہ خطرے سے آگاہ نہیں تھے۔ وہیں علاقے میں اورنج الرٹ لگا ہوا ہے اور لگاتا دو دنوں سے بارش ہو رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 4-5 سال اس پل کی تزئین و آرائش کی گئی تھی، تاہم وہ خطرہ مکمل طور پر ٹالنے کے لیے کافی ثابت نہیں ہوئی۔
بھارت ایکسپریس اردو
الیکٹرک ٹرکوں کے استعمال سے سڑک پر سفر کے دوران ان کے ایگزاسٹ پائپ سے…
راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…
آئی آئی ٹیین بابا ابھے سنگھ گریوال ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، لیکن اس…
سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…
دہلی کے لاجپت نگر کے ایک دکاندار نے کہا کہ یو پی آئی لین دین…
طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد جے پور ہوائی اڈے پر افرا تفری کا ماحول…