انٹرٹینمنٹ

Entertainment News: میرے گنگنانے سے ہی اے آر رحمان نے بنا لیا تھا پورا گانا: جونیتا گاندھی

ممبئی: پلے بیک گلوکارہ جونیتا گاندھی نے آسکر اور گریمی ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔ گلوکارہ نے کہا کہ ایک بار انہوں نے رحمان کے گانے کی ریکارڈنگ سے قبل ریہرسل کے طور پر چند لائنز گنگنائیں۔ لیکن رحمان کو یہ معمولی  گنگناہٹ اتنی پسند آئی کہ انہوں نے اسے اصل گانے میں شامل کر لیا۔

جونیتا گاندھی نے آئی اے این ایس کو بتایا، ’’میں نے ان کے ساتھ کچھ گانوں پر کام کیا ہے جو پہلے ہی کسی گلوکار نے گایا ہوا تھا۔ ایسی صورت حال میں، مجھے ان گانوں میں صرف اپنے انداز میں گانا ہوتا تھا۔ یہ کام کرنے کا سب سے سیدھا طریقہ ہے۔ لیکن جب گانا بنانے کی بات آتھی تھی تو کچھ چیزیں گڑبڑ ہو جاتی تھی۔

ایک دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے جب فلم ’ہائی وے‘ کا میوزک ریلیز ہو رہا تھا تو انہوں نے گانا ’کہاں ہوں میں‘ گایا تھا لیکن بعد میں جب البم آیا تو مجھے معلوم ہوا کہ میرا نام کسی اور گانے میں دیا گیا ہے، جب کہ میں نے وہ گانا ہی نہیں گایا تھا۔ جونیتا نے بتایا کہ اس سے وہ قدرے پریشان اور کنفیوز ہوگئیں۔ انہیں لگا کہ ان کا نام غلطی سے شامل ہو گیا ہے یا کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔

جونیتا نے مزید کہا کہ جب میں نے البم کی فہرست دیکھی تو اس میں ایک اور گانا تھا – امپولوسیو سائلنس، اور اس میں گلوکارہ کا نام جونیتا گاندھی لکھا ہوا تھا۔ میں حیران رہ گئی، میں نے ٹیم سے کہا، ’یہ میں ہی ہوں، لیکن میں نے یہ گانا نہیں گایا، میں نے صرف ’کہاں ہوں میں‘ گانا ریکارڈ کروایا تھا۔ تب ٹیم نے مجھے بتایا کہ اس گانے میں انہوں نے میری آواز کا استعمال کیا ہے۔ یہ دراصل اسی گانے کی ریکارڈنگ سے لی گئی ہے جب میں ’کہاں ہوں میں‘ کی دھن سیکھ رہی تھی۔

’’یہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کا خاصہ ہے‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’میں اس وقت صرف گنگنا رہی تھی، لیکن اے آر رحمان نے اسی ریکارڈنگ سے ایک نیا گانا بنا دیا، رحمان کے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے، وہ اچانک کسی چیز کو لے کرکچھ بھی بنا سکتے ہیں، یہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کا خاصہ ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

26 minutes ago

Rahul Gandhi at Press Conference: وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک کو سزا دلوائیں گے، پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کا اعلان

راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

3 hours ago