-بھارت ایکسپریس
Delhi Metro: سوشل میڈیا پر ان دنوں بڑی سے لے کر چھوٹی باتیں وائرل ہو رہی ہیں۔ لوگوں کی زندگی میں جوکچھ بھی ہو رہا ہے، ان سبھی کے ویڈیوسوشل میڈیا پردیکھے جاسکتے ہیں۔ حال ہی میں دہلی میٹرو ٹرین کے اندر کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں عاشق جوڑا ایک دوسرے کو کِس کرتے ہوئے (بوسہ دیتے ہوئے) نظرآرہے ہیں۔ ویڈیو میں نظرآرہا ہے کہ نوجوان میٹرو میں بیٹھا ہے جبکہ اس کی معشوقہ گود میں بیٹھی ہے۔ اس لئے دونوں پہلے ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں۔ پھربغیرکسی جھجھک کے دونوں ایک دوسرے کولِپ لاک کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔
ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل
حالانکہ ایسا لگ رہا ہے کہ اس ویڈیوکوعاشق جوڑے کے سامنے ٹرین میں بیٹھے کسی شخص نے ریکارڈ کیا ہے۔ تو وہیں اس ویڈیوکوٹوئٹرپرشیئرکرکے ایک یوزرس (صارف) نے ڈی سی پی دہلی میٹروکو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، ’کیا نظرآرہا ہے‘؟ ویڈیوکو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ لڑکی نشے میں ہے جبکہ نوجوان بے حد خاموش ہے۔ یہ ویڈیواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں کافی مزاحیہ تبصرے (کمنٹس) بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔ ایک یوزرس نے لکھا، ’کورونا وائرس کو سانس کے ذریعہ کون بچا رہا ہے دوسری جان‘۔
میٹرو مسافروں سے ڈی ایم آر سی نے کی تھی یہ اپیل
واضح رہے کہ ڈی ایم آرسی کی آپریٹنگ اور رکھ رکھاؤ ایکٹ میں دفعہ-59 کے تحت بے حیائی کو قابل سزا جرم مانا گیا ہے۔ اس سے متعلق حال ہی میں ڈی ایم آرسی نے لوگوں سے میٹرو میں سفر کرتے وقت حد میں رہنے کی اپیل کی تھی۔ ڈی ایم آر سی نے کہا تھا کہ ہم اپنے مسافروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تہذیب وثقافت کو برقرار رکھیں، جسے معاشرے میں قبول کیا جائے۔ مسافروں کو ایسا کوئی ڈریس نہیں پہننا چاہئے یا عمل (ایکٹیویٹی) نہیں کرنا چاہئے، جس سے ساتھی مسافروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔ ڈی ایم آرسی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ سفر کرتے وقت کپڑوں کی پسند انفرادی معاملہ ہے، لیکن مسافروں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ ایک ذمہ دار شہری کی طرح رویہ اپنائیں گے۔
-بھارت ایکسپریس
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…