قومی

Books Of Swami Sahajanand Saraswati Presented To KC Tyagi :کسان تحریک کے بانی سوامی سہجانند سرسوتی کی منتخب تصانیف کا اجراء، کے سی تیاگی کو پیش کی گئیں کتابیں

کسان تحریک کے عظیم رہنما اور آزادی کے مجاہد سوامی سہجانند سرسوتی کی منتخب تصانیف کے چار جلدوں پر مشتمل مجموعے کا اجراء کیا گیا۔ ان قیمتی کتب کو گاندھی پیس فاؤنڈیشن کے سابق سکریٹری سورندر کمار نے جنتا دل (یونائیٹڈ) کے سینئر لیڈر کے سی تیاگی کو پیش کیا۔ یہ مجموعہ دہلی یونیورسٹی کے ممتاز محقق اور مؤرخ پروفیسر رام چندر پرساد پردھان نے مرتب اور ترجمہ کیا ہے۔ سوامی سہجانند سرسوتی، جو آل انڈیا کسان سبھا کے بانی اور برطانوی سامراج کے خلاف کسانوں کی آواز تھے، کے نظریات آج بھی کسان تحریکوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔

پروفیسر رام چندر پردھان کی زیرِ ادارت ان چار جلدوں کے نام درج ذیل ہیں:
جلد اول: ریمینی سینسیش اینڈ اسٹرگل آف دا کسان سبھا
جلد دوم: واٹ شڈ پیزنٹس ڈو
جلد سوم: میجر ایڈریسز
جلد چہارم: میجر ایسیز اینڈ ادر رائٹنگس

یہ تمام جلدیں پرکاشن گروپ پربھات پرکاشن کے تحت شائع کی گئی ہیں۔ سورندر کمار نے اس موقع پر کہا کہ ”سوامی جی کی تحریریں صرف تاریخی دستاویز نہیں بلکہ آج کے کسانوں کے لیے عملی رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ ان کے خیالات میں وہ توانائی اور نظریاتی وضاحت ہے جو کسی بھی تحریک کو صحیح سمت دے سکتی ہے“۔ کے سی تیاگی نے ان کتابوں کو “کسان تاریخ کے ازسرِنو تحریر کی سمت ایک اہم قدم” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “سوامی سہجانند کی فکر اور جدوجہد آج بھی دیہی ہندوستان کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ زمین کی اصلاح، سماجی انصاف اور کسانوں کے حق کی جو لڑائی انہوں نے شروع کی تھی، وہ آج بھی جاری ہے“۔

سوامی سہجانند سرسوتی کا تعلق اتر پردیش کے ضلع غازی پور کے دلہہ پور گاؤں سے تھا۔ وہ ایک دَنڈ سنیاسی تھے، لیکن سنیاس کے باوجود انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ کسانوں اور محروم طبقات کے لیے وقف کر دیا۔ انہوں نے کسانوں کو متحد کر کے انگریزی حکومت کے خلاف زبردست تحریک کھڑی کی۔

ماروتی کمار رائے، جو سوامی سہجانند سرسوتی اسمارک ٹرسٹ کے بانی ہیں، نے بتایا کہ ٹرسٹ کی جانب سے جون 2025 میں سوامی جی کی 75ویں برسی پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ان کے کارناموں کو یاد کیا گیا اور نوجوانوں کو ان کی قربانیوں سے روشناس کرایا گیا۔ یہ مجموعہ نہ صرف سوامی سہجانند سرسوتی کی فکری میراث کو محفوظ کرتا ہے بلکہ بھارت میں کسانوں کے تاریخی سفر کو سمجھنے کے لیے ایک مستند دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

13 minutes ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

1 hour ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

1 hour ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

2 hours ago