قومی

Bolero Crashes into Tree in Agra: آگرہ میں خوفناک سڑک حادثہ، درخت سے بولیرو، خاتون اور بچی سمیت 5 افراد ہلاک

نئی دہلی :اتر پردیش کے شہر آگرہ میں جمعہ کی صبح ایک ہولناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں بولیرو گاڑی میں سوار 5 عقیدت مند جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور تین سالہ بچی بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے سیفائی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔یہ حادثہ چتر ہاتھ پولیس اسٹیشن کے تحت اٹاوہ روڈ پر پئی گاؤں کے قریب پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بولیرو گاڑی کیلا دیوی مندرسے درشن کرکے واپس آ رہی تھی کہ اچانک بے قابو ہو کر سڑک کنارے ایک درخت سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔

حادثے کے بعد علاقے میں افرا تفری

حادثے کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی اور مقامی لوگ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ دیہاتیوں نے پولیس اور ایمبولینس کو اطلاع دی، جس کے بعد فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ ڈی سی پی ایسٹ ابھیشیک  اگروال کے مطابق حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی میں سوار تمام افراد اٹاوہ ضلع کے رہنے والے تھے اور مندر سے واپس آ رہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ زور دار ٹکر کی آواز سن کر مقامی افراد اور راہگیر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالنے میں مدد دی۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث گاڑی کا کنٹرول ختم ہو گیا، جس کے نتیجے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ حکام نے واقعے کی تفصیلی جانچ شروع کر دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

60 minutes ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

1 hour ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

1 hour ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

2 hours ago