قومی

آندھرا پردیش کی اس مسلم لیڈرکا بی جے پی پر آیا دل، جگن موہن ریڈی کی پارٹی چھوڑکربی جے پی میں شامل

آندھرا پردیش میں جگن موہن ریڈی کی پارٹی وائی ایس آرسی پی کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ ایم ایل سی اورآندھرا پردیش قانون سازکونسل کی ڈپٹی چیئرپرسن میانا ذکیہ خانم نے پارٹی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے اس قدم سے وائی ایس آرسی پی کے کئی لیڈران حیران ہیں۔ وہیں دوسری خاص بات یہ ہے کہ ذکیہ خانم نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔

وزیراعظم مودی کی قیادت سے متاثرہوکرمیانا ذکیہ خانم نے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ دگۤوباتی پورندیشوری نے کہا کہ ہم ذات اورمذہب سے اوپراٹھ کرسب کی ترقی کرتے ہیں اورحاشیے پرپڑے طبقات پرتوجہ مرکوزکرتے ہیں۔ میانا ذکیہ کا پارٹی میں شامل ہونا ایک بڑی تبدیلی کوظاہرکرتا ہے اورجامع قیادت کے تئیں ہمارے عزائم کومضبوط کرتا ہے، ساتھ ہی اقلیتوں کے درمیان پارٹی کے تئیں بڑھتے ہوئے بھروسے کا اشارہ دیتا ہے۔

ذکیہ خانم نے جگن موہن ریڈی کودیا بڑا جھٹکا

وائی ایس آرسی پی کے مقبول مسلم چہرے کے طورپردیکھی جانے والی میانا ذکیہ خانم ان ہائی پروفائل لیڈران کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں، جنہوں نے گزشتہ سال ایک ساتھ ہوئے لوک سبھا الیکشن 2024 اوراسمبلی الیکشن میں ملی ہارکے بعد پارٹی چھوڑی ہے، جہاں پارٹی بالترتیب چاراور 11 سیٹوں پرسمٹ گئی تھی۔

ہارکے بعد سے وائی ایس آرسی پی کے کئی لیڈران کے پارٹی چھوڑنے کی وجہ سے صدمے میں ہیں، جن میں جگن موہن ریڈی لمبے وقت کے ساتھی اورسابق راجیہ سبھا رکن وی وجے سائی ریڈی اورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ موپی دیوی وینکٹ رمن، بیدھا مستان راؤ اورآر کرشنیا شامل ہیں۔ بیدھا مستان راؤاب ٹی ڈی پی کے راجیہ سبھا رکن ہیں جبکہ آرکرشنیا کوبی جے پی نے راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا تھا۔ میانا ذکیہ خانم جولائی 2020 میں آندھرا پردیش قانون سازکونسل کی پہلی مسلم خاتون رکن بنی تھیں۔ انہیں اس وقت کے گورنروشنوبھوشن ہری چندرن نے گورنرکوٹے کے تحت نامزد کیا تھا۔ نومبر2021 میں انہیں ڈپٹی چیئرپرسن کے عہدے پرنامزد کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

9 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

9 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

10 hours ago