بھارت ایکسپریس۔
Datia Crime News: مدھیہ پردیش کے دتیا ضلع میں جانورچرانے کو لے کردوگرپوں میں تنازعہ نے خونی شکل اختیارکرلی ہے۔ اس لڑائی میں گولیاں تک چلیں، جس میں پانچ افراد کی موت ہوگئی اورپانچ سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔ ریاست کے وزیرداخلہ نروتم مشرا دتیا حلقہ سے ہی رکن اسمبلی ہیں۔
پولیس کے مطابق، سول لائن تھانہ علاقے کے ریڑا گاؤں میں دانگی اورپال سماج کے درمیان کھیت میں جاکرجانورگھسنے سے متعلق تنازعہ ہوگیا۔ اس کے لئے گاؤں میں بدھ (13 ستمبر) کو پنچایت بلائی گئی تھی۔ اسی دوران پرکاش دانگی اورپرتیم پال کے درمیان بحث ہوئی، دیکھتے ہی دیکھتے یہ تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ بات گولی باری تک پہنچ گئی۔ اس گولی باری میں دونوں فریق کے پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔ وہیں پانچ افراد سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق، زخمی افراد کواسپتال بھیجا گیا ہے۔ موقع پربھاری پولیس فورس تعینات ہے۔ دو دن پہلے بھی جانورکے کھیت میں گھسنے اوربھگانے سے متعلق ان میں تنازعہ ہوا تھا۔ معاملہ پولیس تھانے تک بھی پہنچا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Nasir-Junaid Murder Case: جنید-ناصر کو زندہ جلائے جانے کے معاملے میں مونو مانیسر کا بڑا انکشاف، 8 دن پہلے ہوئی تھی پلاننگ
کمل ناتھ نے ریاستی حکومت پر طنز کیا
اس معاملے میں سیاست بھی شروع ہوگئی ہے۔ ریاستی کانگریس صدراورسابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے ریاست کی لاء اینڈ آرڈر پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا، ”مدھیہ پردیش میں لاء اینڈ آرڈرتباہ ہوچکا ہے۔ لاء ایںڈ آرڈرسنبھالنے والے وزیرداخلہ کے آبائی ضلع میں گولی باری میں پانچ افراد کے موت کی دل دہلا دینے والی خبردیکھنے کوملی ہے۔’ ریاست کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے مزید کہا، ‘دتیا کے ریڑا گاؤں کا یہ حادثہ بتاتا ہے کہ کمیشن اوربدعنوانی کے سسٹم نے لاء اینڈ آرڈرمیں عام آدمی کا بھروسہ ختم کردیا ہے۔ اس سے عام شہری دہشت میں ہیں۔ ‘پیسے دواور کام لو’ کے بدعنوان سسٹم نے آج پانچ افراد کی جان لے لی۔ میں وزیراعلیٰ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آپ جن آشیرواد کے نام پر جن ابھیشاپ (عوامی لعنت) کو فروغ نہ دیں۔
بھارت ایکسپریس۔
اے ایم ڈی کی سی ای او لیزا نے کہا کہ ہندوستان اے ایم ڈی…
اپنے ناروے دورے کے دوران، بارتھوال نے تجارت، صنعت اور ماہی پروری کی وزارت کے…
عالمی جدت طرازی اور املاک دانش (آئی پی) کے منظر نامے میں ہندوستان کے بڑھتے…
روبن نے کہا کہ میں احمد آباد، گجرات سے ہوں، جہاں ہم فخر سے کہتے…
ہندوستانی گیمنگ انڈسٹری ایک نئی بلندی پر ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ گھریلو کمپنیاں اب…
HSBC کا فلیش انڈیا کمپوزٹ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس S&P گلوبل کے ذریعے مرتب کیا گیا…