قومی

Asaduddin Owaisi News : دہلی میں اویسی کے گھر پر پھینکی گئی سیاہی، کہا- ایم پی محفوظ ہے یا نہیں؟

لوک سبھا رکن  پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے جمعرات کو دعوی کیا کہ ‘نامعلوم شرپسندوں’ نے ان کی دہلی کی رہائش گاہ پر کالی سیاہی پھینکی ہے۔ اویسی نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ آج کچھ ‘نامعلوم شرپسندوں’ نے میرے گھر پر کالی سیاہی پھینکی۔ اب میں گنتی گنوا چکا ہوں کہ دہلی میں میرے گھر کو کتنی بار نشانہ بنایا گیا ہے۔ جب میں نے دہلی پولیس کے اہلکاروں سے پوچھا کہ یہ سب ان کی ناک کے نیچے کیسے ہو رہا ہے تو انہوں نے اپنی بے بسی کا اظہار کیا۔

ٹویٹ میں اویسی نے وزیر داخلہ امت شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ سب آپ کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔ انہوں نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو بھی ٹیگ کیا اور کہا کہ براہ کرم ہمیں بتائیں کہ ارکان پارلیمنٹ کی حفاظت کی ضمانت دی جائے گی یا نہیں۔

رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں ان چھوٹے غنڈوں سے نہیں ڈرتا جو میرے گھر کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس ساورکر قسم کے بزدلانہ رویے کو بند کرو اور میرا سامنا کرنے کی ہمت پیدا کرو۔ سیاہی پھینکنے یا پتھر پھینکنے کے بعد  فرار مت ہو۔

قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ میں حلف لینے کے دوران اویسی کے ‘جئے فلسطین’ کہنے پر تنازعہ ہوا تھا۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اس کی مذمت کی گئی۔ تب سے اویسی کی مخالفت کی جارہی ہے۔

حملہ پہلے بھی ہو چکا ہے۔

یہ حملہ کوئی پہلی دفعہ نہیں ہوا ہے ۔ اویسی کی دہلی کی رہائش گاہ کو کئی بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ گزشتہ سال اگست میں دہلی کے اشوکا روڈ کے ہائی سیکورٹی ایریا میں اویسی کی رہائش گاہ کے دروازے پر دو شیشے ٹوٹے ہوئے پائے گئے تھے۔ اس سے قبل فروری میں شرپسندوں نے انٹری گیٹ پر پتھر پھینک کر اس کے نام کی تختی کو توڑ دیا تھا۔ اس وقت اویسی نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ 2014 کے بعد ان کی رہائش گاہ پر یہ چوتھا حملہ ہے۔

2022 میں اتر پردیش میں رکن پارلیمنٹ کے قافلے پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ میرٹھ سے دہلی جا رہے تھے۔ اویسی، جو اس حملے میں بال بال بچ گئے، نے کہا تھا کہ ان کی گاڑی پر چار راؤنڈ گولیاں چلائی گئیں۔ اس معاملے میں دو نوجوانوں سچن (25) اور شبھم (28) کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

World Book Fair 2025: عالمی کتاب میلہ 2025 میں سی ایم ڈی اوپیندر رائے کی موجودگی میں بھارت ایکسپریس پویلین کا ہو ا افتتاح

میلے کے دوسرے دن، بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، سی ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف…

7 minutes ago

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

1 hour ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

2 hours ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

3 hours ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

3 hours ago